سٹی42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
این اے 130 ، صوبائی حلقہ پی پی 173 میں میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر لاہور سعدیہ تیمور، میاں مرغوب احمد ،میاں صہیب غنی نواز شریف کی نا اہلی ختم ہونے کے بعد کئے گئےجشن میں شریک تھے۔ این اے 130 کی خواتین نے مٹھائی تقسیم کی ۔
سعدیہ تیونر نے اس موقع پر کہا کہ عدالتی فیصلہ ملک پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔