شدید دھند کے باعث موٹر وے سمیت اہم قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

 شدید دھند کے باعث موٹر وے سمیت اہم قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اہم قومی شاہراہوں سمیت موٹر وے پر شدید دھند کا راج، موٹر وے ایم فور کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ  شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد سے منسلک ڈپٹی والا انٹرجینچ، ساہیانوالہ انٹرچینج ،کمال پور انٹر چینج اور امین پور بنگلہ انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر سفر کے دوران مسافر فوگ لایٹس کا استعمال کریں،موٹر وے پر سفر کرتے وقت گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، 

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر موٹر وے کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ موٹر وے سے متعلق معلومات کے لیے موٹر وے پولیس کی موبائل  ہمسر ایپ سے مدد لیں، دھند کے دوران موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔