ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی، 2 بڑے اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

 پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی، 2 بڑے اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن میں تیزی، پنجاب پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب دو مزید اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے۔ 

پولیس کے مطابق اشتہاری محمد ناصر 2022 میں لودھراں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، جبکہ دوسرا اشتہاری جہانزیب سٹی ڈویژن پولیس رحیم یار خان پولیس کو ڈکیتی کی مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم دونوں اشتہاریوں کو دبئی سے لے کر وطن روانہ ہوگئی، جو کہ آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آٹھ روز میں بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 05 ہوگئی، ان مجرمان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ مجرمان کے خلاف قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔