سٹی42: سوات میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں سابق وفاقی وزیر اور 9 مئی تسدد کے مقدمات میں مفرور ملزم مراد سعید کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس نعیم انور نے مراد سعید کی اپیل پر سماعت کی۔ انہوں نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔
الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں سماعت کے بعد آج مراد سعید کے والد سعید اللہ کے کاغذات پی کے 8 کے لئے منظور کرلئے گئے۔
مراد سعید کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے تھری اور این اے فور میں مسترد کر دیئے گئے تھے۔ مراد سعید کے والد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کئے گئے تھے۔ مراد سعید کی جانب سے سہیل سلطان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے