رشتے سے انکار کرنے پر 22سالہ ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا

رشتے سے انکار کرنے پر 22سالہ ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شاہدرہ ٹاؤن میں رشتے سے انکار کرنے پر 22سالہ ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔ 
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں، ملزمان نے رشتہ دینے سے انکار پر کیمسٹری کی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کے کزن مصطفی نے تیزاب پھینکا،  تیزاب کے باعث عائشہ کا چہرا متاثر ہوا۔  سکول ٹیچر عائشہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک دیا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کی دبئی فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن منیر احمد نے عمر فاروق اور غلام مصطفی کو گرفتار کیا۔  ملزمان کو  سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ 

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کا  کہنا ہے کہ ملزمان سنگین واردات کے بعد دوبئی فرار ہونے والے تھے، ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔