(زاہد چوہدری)نگران حکومت کا کینسر کے مریضوں کیلئے بڑا اقدام،بلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے 4 ارب روپے لاگت سے مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
بلڈ کینسر سی ایل ایم کے مریض 4 سال سے مفت علاج سے محروم تھے،نگران حکومت نے صوبے بھر میں بلڈ کینسر کے مفت علاج کی سہولت بحال کر دی۔
بلڈ کینسر کے 7 ہزار مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری کی گئی۔کینسر کے مریض ماہانہ لاکھوں روپے کی ادویات خریدنے کی سکت نہ ہونے پر علاج سے محروم تھے۔4 سال کے تعطل سے بعد کینسر کے مفت علاج کو بحال کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور کے ہسپتالوں کی حالت سنوارنے کے لئے جاری تعمیراتی کاموں کو اپنے ویژن کے مطابق بروقت مکمل کروانے کے لئے پانچ ہسپتالوں کے نان سٹاپ وزٹ کر کے تعمیر نو اور اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے لئے اہم ڈیڈ لائنز دے رکھی ہیں۔ ہسپتالوں کے طوفانی دوروں کے دوران محسن نقوی نے اپنے ساتھیوں اور بیوروکریٹس کو تھکا دیا لیکن خود ہمیشہ کی طرح تازہ دم اور پر عزم ہیں۔