ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Rain
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا ،شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا، میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ،گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیر کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے کہاہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، لیکن دیر، چترال، سوات ، کوہستا ن، ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور بونیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلا ، جہلم، منڈی بہاو¿الدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا ، صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر