دھند نے نئی مشکل کھڑی کر دی

Fog,Load shedding,Lesco,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں چھٹی کے روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، دھند اور سموگ سے بجلی کی طویل بندش سے صارفین کے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔
 ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ دو ہزار چھ سو میگاواٹ رہی جبکہ نیشنل پاور کنڑول سینٹر سے فراہمی چوبیس سو میگاواٹ کی گئی۔ اس طرح طلب و رسد میں دو سو پچاس میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے تمام صارفین کے لئے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنایا گیا تاہم فنی خرابیوں کی وجہ سے سسٹم پر ٹرپنگ کے واقعات بھی رونما ہوتے رہے جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دھند کے باعث تعلیمی اداروں کی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اب پھر سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم ابمحکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

محکمہ اسکولز کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، افواہوں کومسترد کرتے ہوئے 9 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز  کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پیر سے اسکولز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا لیکن اس کے باوجود والدین اور بچے ایک ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اور گومگو کیفت کا شکار ہیں۔