ویب ڈیسک:سیاسی منظر نامے پر نئی صف بندی کا معاملہ ، جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔
جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چودھری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنارہے ، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا۔
اس سے قبل سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں ۔