ن لیگ کی سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

PMLN Intra Court Appeal
کیپشن: PMLN Intra Court Appeal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما شہزاد اورنگزیب کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی اپیلیں بھی پہلے ہی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ شہزاد اورنگزیب کی طرف سے دائر دو پٹیشنز میں علی نواز اعوان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یونین کونسلز میں اضافے یا کمی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کروانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو 125 یونین کونسلز میں حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کا حکم دیا جائے اور ووٹر لسٹیں شفاف بنانے کا بھی کہا جائے۔