ویب ڈیسک:بلوچستان سے سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدداہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئیں۔
سردار فتح محمد حسنی نے کراچی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔باپ پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر طاہر محمود بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے جبکہ باپ پارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی اورسابق چیئرمین محی الدین بلوچ بھی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔
کراچی : صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں بلوچستان کی سیاسی شخصیات کی ملاقات
— PPP Baluchistan (@PPPBaluchistan) January 7, 2023
صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر طاہر محمود، نوابزادہ جمال رئیسانی، مولاداد رائجہ اور محی الدین بلوچ شامل تھے، pic.twitter.com/FTD4NrpXKm
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جبکہ بلوچستان سے مزید سیاسی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنماﺅں نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔