(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 4 روپے فی کلو کمی،برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 287 روپے سے کم ہو کر 283 روپے فی کلو ہوگیا،فارمی انڈوں کی فروخت 178 روپے فی درجن کےحساب سے کی جارہی ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت 4 روپے فی کلو سستا کر دیا گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 287 روپے سے کم ہو کر 283 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 187 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 195 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔ اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 220 روپے ہے۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کاگوشت 6 روپے فی کلو اضافے کےبعد287 روپے فی کلو تھا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 190 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 198 روپے فی کلو مقرر تھا۔فارمی انڈوں کا ریٹ ایک روپے فی درجن بڑھا تھا۔فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 220 روپے مقرر ہے۔