(عثمان خادم)کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کر گئی۔ 24 گھنٹوں میں 353 کیسز سامنے آ گئے۔مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل ہی مرض سے بچاو کا واحد حل ہے۔
کورونا کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آ رہی ہے۔ شہر میں مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 353 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنایا جائے۔
دوسری طرف حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز کی مہم تیز کر دی ہے۔