ویب ڈیسک: مری سے واپس آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، سترہ میل کے قریب روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی گاڑیاں سڑک پر ہی چھوڑ دی ہیں۔ مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تو سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کیا بدقسمتی سے برفباری میں پھنسےسے 19سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں، ہلاک ہونےو الوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مری اورگلیات میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہونے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ہزاروں سیاحوں نے رات سڑکوں پر گاڑیوں میں گزاری، سڑکوں پر پھسلن کےباعث ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اور جلد از جلد سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کا مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 8, 2022
سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کےعلاقوں میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ مری میں تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز، دفاتر کو سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے۔
مری کےعلاقوں میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کےاحکامات دئیےہیں
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 8, 2022
گزشتہ رات 23 ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکالی گئیں اور یہ ریسکیو آپریشن جاری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس: مری میں پیدا ہونیوالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
— PTI (@PTIofficial) January 8, 2022
وزیراعلیٰ کی پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات مری روانہ، دیگر شہروں سے ضروری مشینری مری پہنچائی جا رہی ہے۔ pic.twitter.com/3PGFIFkDa5