برفانی طوفان، مری جانے والے تمام راستے بند ، پولیس چیک پوسٹیں قائم

 برفانی طوفان، مری جانے والے تمام راستے بند ، پولیس چیک پوسٹیں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مری برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگیا،سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں برف میں دب گئیں، گاڑیوں میں سوار 19 کے قریب سیاح جاں بحق ہوگئے، حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے مری جانے والے تمام راستے بند   کردیئے۔

ملک کے سیاحتی مقام مری  میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی ہوئی ہیں،  جس میں خواتین اور بچے بھی سوار ہیں، مری اور اطراف میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا،  کل رات بڑی تعداد میں لوگوں نے خون جما دینے والے موسم میں کھلے آسمان تلے گزاری۔

لوگوں کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا، شدید سردی کے باعث گاڑیوں میں بیٹھے  19 افراد جاں بحق ہوگئے،حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے مری جانے والے تمام راستے بند  کردیئے،سیاحوں کو مری اور گلیات میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

سیاحوں نے گاڑیاں اپنی سڑک پر ہی  چھوڑ دیں اور خود پیدل واپس آرہے ہیں، روالپنڈی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی کی جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے  مری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں اور سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔

مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان کے بعد محکمہ موسمیات نے 50 سے 90 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے، انتظامیہ نے کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں مری کا رخ نہ کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer