ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری، برفباری میں پھنس کر 21 جاں بحق، مددکے لئے فوج طلب

murree expressway
کیپشن: murree expressway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تصدیق کردی ہے کہ مری کی برفباری میں پھنسے 19سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں، ہلاک ہونےو الوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی اوراولپنڈی کے ہمراہ  ویڈیو بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں ابھی تک تیز برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہنگامی بنیادوں پر سول آرمڈ فورسز کو مدد کے لئے طلب کرلیا ہے اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے خوراک کمبل اور امدادی سامان لے جانے والوں کو بھی پیدل مری جانے کی اجازت دی جائے گی ، شام تک پھنسی ہوئی ایک ہزار گاڑیوں کو نکا ل لیں گے۔ پندرہ بیس سالوں میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ہے۔  مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج شام تک حالات قابو میں آجائیں گے ، امدادی کارروائیاں پوری طرح جاری ہیں دوسری طرف ذرائع کا بتانا ہے کہ مری اور نتھیا گلی کے مقام پر بھی گاڑیوں میں کئی افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں اور اس وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔