سال 2022 میں پہلی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

LHC
کیپشن: LHC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سال 2022 میں پہلی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار احمد نعیم سید علی رضا کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان سے 10 جنوری کو شق وار رپورٹ طلب کر رکھی ہے، درخواستگزار نے فراڈ کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے کیخلاف 8 دسمبر 2021 کو آئی جی کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیاکہ اس کی والدہ 80 سالہ ضعیف العمراور بیمار خاتون ہیں، والدہ کی 115 کنال اراضی فراڈ کے ذریعے ہتھیالی گئی، ملزمان کیخلاف تھانہ جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں مقدمہ درج کروایا۔ ملزمان کی درخواست پر مقدمہ کی تفتیش تبدیل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور نہ ہی مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروایا گیا، آئی جی کو درخواست دی اور دادرسی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نےآئی جی کو زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت کے13 ستمبر دو ہزار اکیس کے حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer