ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار کو ایک بار پھر پولیس اصلاحات کی یاد آگئی

CM Punjab Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس میں اصلاحات کبھی وفاق تو کبھی صوبائی سطح پر، بار بار تشکیل کردہ اصلاحاتی کمیٹیاں منزل تک نہ پہنچ سکیں، تبدیلی سرکار کو ایک بار پھر پولیس اصلاحات کی یاد آگئی، صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی پولیس اصلاحات کے لئے تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نے پولیس ریفارمز کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں 3صوبائی وزرا سمیت 9 ارکان شامل ہیں، وزیرقانون راجہ بشارت پولیس ریفارمز کمیٹی کے کنوینر، صوبائی وزیر پراسکیوشین، صوبائی وزیر ایریگیشن، اے سی ایس ہوم پنجاب، آئی ڈی پی پنجاب، سیکرٹری لاء اور سیکرٹری پراسکیوشن سمیت دیگر کمیٹی میں شامل ہیں۔

پولیس ریفارمز کمیٹی 10نکاتی ٹی او آرز کو فالو کرے گی، ریفارمز کمیٹی سروس ڈلیوری اورپولیس پر عوام کا اعتماد بہتر بنانے کے لئے محکمہ میں سروس ڈیلیوری، آپریشنل معاملات اور پولیس عوام رابطے کے حوالے سے کام کرے گی، سول سوسائٹی اور شہریوں کے ساتھ رابطے کے لئے سٹیزن لائزن کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی اپنی سفارشات مکمل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer