شہر میں کوڑے کے ڈھیر، انتظامی دعوے دھرے کے دھرے

شہر میں کوڑے کے ڈھیر، انتظامی دعوے دھرے کے دھرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر کے دیگر حصوں کی طرح باغبان پورہ ، شالیمار،  تاجپورہ سکیم، میاں امیرالدین پارک اور ملحقہ علاقہ بھی کچرا کنڈی بن گیا،تعفن اور بدبو سے مکینوں کا برا حال،مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

تفصیلات کے مطابق صاف ستھری شاہراہوں، گلیوں، محلوں کا شہر بزدار سرکار کے دور میں کچرا کنڈی بن گیا، باغبان پورہ ، شالیمار ، تاجپورہ سکیم، میاں امیرالدین پارک، خواجہ احمد حسان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی کوڑے کے ڈھیر لگے گئے، تعفن اور بدبو سے مکینوں اور راہگیروں کا برا حال، مکینوں کا کہناہے کہ اب توموذی امراض اور جلدی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے شہر کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب صفائی کے دعوے صرف دعوے ہی رہے، شہر سے کچرا نہ اٹھایا جاسکا، گڑھی شاہو میں کچرے کے انبار سے شہری پریشان ہوگئے۔
شہر کے دیگر مقامات کی طرح گڑھی شاہو میں کچرے کے انبار سے شہری پریشان ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تین دن سے کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، شکایات کے باوجود کوئی کچرا اٹھانے نہیں آتا، بدبو نے سب کو پریشان کیا ہوا ہے، مچھر، مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے بچے بیمار ہونے لگے ہیں، اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر علاقہ میں فوری صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer