وزیر اعظم کے بیان پر مریم نواز جذباتی ہوگئیں

وزیر اعظم کے بیان پر مریم نواز جذباتی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم عمران خان کے اسلام آباد میں خطاب کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سا منے آگیا ۔

مریم نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ایک جذباتی پیغام میں  کہا ہے کہ  یہ بے حسی کی انتہا ہے ، آپ پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ، لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے ۔ وہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں ، کیا آپ کی انا ان کی لاشوں سے بڑی ہے ،وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں کچھ یقین دہانیاں کروا دیں تو ہم لاشوں کو دفنا دیں گے ، یہ آپ کا فرض ہے اور آپ کو کرنا پڑے گا ۔


مریم نوازشریف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامے دیکھنے اور ایکٹروں سے ملنے کا وقت ہے ، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سروں پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہداء کمیٹی نے بھی واضح کیا ہے کہ جب تک وزیراعظم کوئٹہ نہیں آتے، تدفین نہیں کریں گے  ۔ادھر ورثاء سے اظہار یکجہتی کے لیے شجاع آباد ، بہاولپور، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں   ریلی نکالی گئیں اور مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ  دھرنے پر موجود مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے ۔ ریلیوں کے دوران مظاہرین نے سانحہ مچھ کیخلاف ریلیاں نکالیں۔ کراچی کے 29 مختلف  مقامات پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer