ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

 فردوس عاشق اعوان نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر :معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ساگ، مکھن اور مچھلی کی شوقین نکلیں۔سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے ایک کلو مچھلی بھی خرید لی۔پاکستان میں ٹرائوٹ مچھلی کے خاتمے کا ذمہ دار بھی نواز شریف کو ٹھہرایا جبکہ سرکار کی جانب سے خود کی تنخواہ نہ ملنے کا راز بھی کھول دیا۔ جوہر ٹائون میں سہولت بازار کا دورہ کر کے اشیاء خوردونوش کی دستیابی چیک کی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی کے احکامات پر سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار،دستیابی اور ریٹس کی مانیٹرنگ کے لیے میاں پلازہ جوہر ٹائون سہولت بازار کا دورہ کیا۔بازار کا دورہ کرتے ہوئے بازار میں ائے شہریوں سے بھی بازار کی سہولیات کا جائزہ لیا۔معاون خصوصی ، ساگ، مکھن ڈوڈا اور مچھلی کی شوقین نکلی۔ مچھلی کے سٹال پردکاندار کو ایک ہزار کا نوٹ پکڑاکر ایک کلو مچھلی خریدی۔خریداری کرتے وقت سرکار سے تاحال تنخواہ نہ ملنے کا بھی بول دیا۔ مچھلی خریدتے وقت بھی نواز شریف پر تنقید کرنے سے نہ رہیں۔کہتی ہیں نواز شریف پاکستان سے ٹرائوٹ مچھلیاں ختم کر کے لندن نکل گئے۔


انہوں نے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت مہنگائی کو کم کرنے میں اپنی توانائیاں لگارہی ہے۔پنجاب میں اشیاء خوردونوش کی قلت نہیں ہے۔گزشتہ سال ہم نے سمگلنگ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیر اعظم نے کوئٹہ جانے سے انکار نہیں کیا۔کچھ مطالبات ہزارہ برادری کے پورے کیے گئےہیں۔مشاورتی کمیٹی ہزارہ برادری سے مسلسل رابطے میں ہے۔مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نومولود سیاسی بالغ لاشوں کی سیاست سے باز نہیں آرہے۔


فردوس عاشق اعوان نے بازار کا دورہ کرتے ہوئے موجود شہریوں سے بازاروں کو بہتر بنانے کے حوالے سے مشورے بھی لیتی رہیں جبکہ ایک بے روزگار خاتون کو نوکری دلانے کا وعدہ بھی کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer