ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور کے علاقہ میں دل دہلادینے والاواقعہ

باٹا پور کے علاقہ میں دل دہلادینے والاواقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور میں سنگدل باپ نے دو بچوں کوپٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ملزم نے بیوی کو بھی جلا دیا بعد میں خود کو بھی آگ لگا لی۔زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ,انیس نے بعد میں خود کو بھی آگ لگا لی، واقعہ باٹا پور کے علاقہ کوٹ عبداللّٰہ رام پورہ میں پیش آیا، جھلسنے والوں میں 45 سالہ انیس، اس کی اہلیہ 40 سالہ نجمہ شامل 12 سالہ انعم اور 10 سالہ عمر علی بھی جھلس گئے ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، چاروں متاثرین میو ہسپتال منتقل، انیس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ایچ او نعیم انور کا کہناتھا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے،متاثرین کی فوری طور پر انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں،سماج میں عدم برداشت کا رجحان برھتا جارہا ہے،ملک میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ عدم برداشت اور بیروزگاری ہے، حقیقی رشتوں کا خون سفید ہوچکا ہے جو کہ معاشرے کے لئے ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے، لزرہ خیزواقعات میں کئی گھر اجڑ چکے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، خواتین، بچے اور عام شہری غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں کیونکہ بااثر افراد قانون کی بھی دھجیاں اڑارہے ہیں، چوری، ڈکیتی، قتل، رہزانی، بدفعلی جیسے واقعات نے خوف وہراس پھیلاہوا ہے،جرائم کی روز نئی داستانیں  رقم ہورہی ہیں،  پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer