افسروں نے رمضان بازار کو بھی نہ بخشا، کروڑوں روپے غائب

افسروں نے رمضان بازار کو بھی نہ بخشا، کروڑوں روپے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) لاہور میں رمضان بازار کے نام پر افسران کی 11 کروڑ روپے کی لوٹ مار، گیارہ کروڑ 57 لاکھ روپے کہاں گئے؟ ریکارڈ ہی غائب ہوگیا، مالی سال 2016 اور 18 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں انکشافات سامنے آگئے۔

لاہور میں لگنے والے رمضان بازاروں میں 11 کروڑ 57 لاکھ روپے کا بجٹ کہاں گیا؟ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب میں میٹروپولیٹن کارپوریشن پر کیے گئے آڈٹ میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ سابق دور حکومت کے تین سالہ آڈٹ رپورٹ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن پر مزید آڈٹ پیرے بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسروں نے رمضان بازار کے نام پر اضافی اخراجات کیے جبکہ بجٹ پانچ کروڑ روپے کا منظور کیا تھا۔ آڈیٹر جنرل پنجاب نے متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔