ہوجائیں ہوشیار!ریسٹورنٹس,بیوٹی پارلرز کو نوٹسز جاری

ہوجائیں ہوشیار!ریسٹورنٹس,بیوٹی پارلرز کو نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نومبر کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 7ہزار نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نان فائلرز کو 10ہزار روپے فی کس جرمانے کے نوٹسز جاری کردیئے،پی آراے نے ریسٹورنٹس,ہوٹلز,بیوٹی پارلرز,کوریئر سروسز ,فٹنس جمز,لانڈری سروسز,ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کئے،سروسز فراہم کرنے والے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نان فائلرز کو 10ہزار روپے فی کس جرمانے کے نوٹسز بھیجے گئے،پی آراے نے غیر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کو 50ہزار روپے فی کس جرمانے کے نوٹس جاری کردیئے،پی آراے نے نان فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کے لئے15دن کی مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ  پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کا مطالبہ کیا،اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر کو خط بھی لکھ،صدر پاکستان ٹیکس بار آفتاب حسین ناگرہ اور جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد نے خط میں لکھا  کہ کورونا صورتحال کے باعث کاروباری طبقے اور تنخواہ دار ملازمین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر نے 31جنوری تک توسیع نہ دی تو لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع کرانے سے قاصر رہ جائیں گے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے تنخواہوں اور خریداریوں کی مد میں ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے 74 لاکھ افراد کا ڈیٹا اور ناقابل ٹیکس آمدن ظاہر کرنے والے 10لاکھ شہریوں کی قابلِ ٹیکس آمدن کے شواہد اکٹھے کرلئے۔

 ایف بی آر کے اعدوشمار کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے والے ایک لاکھ 5 ہزار کاروباری افراد اپنے گوشوارے جمع نہیں کروارہے ہیں۔قابل ٹیکس آمدن کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز اور درست معلومات چھپانے والے فائلرز کیخلاف 8 دسمبر کے بعد کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer