ٹیکسی ڈرائیور قتل،آخری رائیڈ بک کرانے والاپکڑا گیا، سچ اُگل دیا

ٹیکسی ڈرائیور قتل،آخری رائیڈ بک کرانے والاپکڑا گیا، سچ اُگل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیور کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی,پولیس نے مقتول محمد علی کی گاڑی کی آخری رائیڈ بک کروانے والے شخص کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ملزم نے بیان دیا کہ گاڑی میں خود سفر نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیور کے قتل میں تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی، پولیس نے اہم کارروائی کرتےمقتول محمد علی کی گاڑی کی آخری رائیڈ بک کروانے والے شخص کو گرفتار کرلیا،زیر حراست ملزم نے بیان دیا کہ گاڑی میں خود سفر نہیں کیا،گاڑی اپنے ایک دوست کو بک کروادی ، پولیس کا کہناتھا کہ مقتول کےساتھ سفر کرنے والے شخص کی سی ڈی آر منگوا لی ہے،جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔

واضح رہے کہ    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدپولیس نے رپورٹ آنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی تھی، رپورٹ میں بیان کیاگیا کہ مقتول محمد علی کو نامعلوم افراد نے ایک گولی سینے میں مار کر قتل کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مقتول محمد علی کی  گاڑی بھی کچھ فاصلے سے تلاش کرلی تھی،پولیس کا کہناتھا کہ   آن لائن ٹیکسی سروس کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزباغبانپورہ رہائشی 26 سالہ نوجوان کو مبینہ اغوا کے بعد قتل کیا، ملزم نوجوان کی لاش کو ریواز گارڈن پھینک کر فرار ہوگئےتھے۔لاہور کے علاقے باغبانپورہ کا رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد علی اوبر پر گاڑی چلاتا تھا، قتل کی واردات والے دن گھر سے نکلا مگر واپس نہ لوٹا جس پر محمد علی کے لواحقین نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے واقعہ کی جانچ پڑتال کی تو26 سالہ نوجوان محمد علی کی لاش ریواز گارڈن سے ملی جس پر ڈیڈباڈی ہسپتال منتقل کی گئی اور لواحقین کو اطلاع کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer