’ ارطغرل غازی‘ کے مشہور کردار کی پاکستان آمد

’ ارطغرل غازی‘ کے مشہور کردار کی پاکستان آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان میں مقبول ترین ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘پاکستانیوں کے ذہنوں پر چھا ہوا ہے،’ارطغرل غازی‘ نے پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی ریکارڈ بنادیے ہیں،یوٹیوب پر تو پی ٹی وی نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں،پاکستانی مداح  ڈرامے کے کرداروں  سےخوب متاثر ہورہے،کچھ اداکار پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں،ڈرامے ایک اورمشہور کردارپاکستان پہنچ گیا۔

تفصیل کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ  ارطغرل غازی   پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے  پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔ پاکستان میں مقبولیت کےجھنڈے گاڑنے والے تاریخی ڈرامہ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ ارطغرل غازی‘میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ   پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان پہنچے کی اطلاع انہوں انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی جس پر پاکستانی مداحوں نے ان کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،تُرک اداکار جلال نے انسٹاگرام سٹوری میں تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  ’اسلام علیکم پاکستان۔مزید بیان کیا کہ  ’اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔‘

پاکستان پہنچنے پر انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبلہ اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔اس شیئر کی گئی ویڈیو میں  تُرک اداکار جلال نے بتایا کہ میں ’اسلام آباد، پاکستان ہوں‘علاوہ ازیں انہوں نےاسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی اداکارانگین آلتان،’ حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک ک اوراداکار جاوید چتین گونر  پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer