ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کیلئے خوشخبری

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے خوشخبری، بہبود فنڈز کی مد سے یونیورسٹی ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپ اور بچوں کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپے تک گرانٹ دی جائے گی۔     

پنجاب یونیورسٹی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ملازمین کے بچوں کیلئے پرائمری سے لیکر ماسٹرز ڈگری کی تعلیم تک وظائف دیے جائیں گے۔ پرائمری کیلئے 500، ایف اے، بی اے اور ماسٹرز کیلئے 10 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ بورڈ امتحانات میں 90 فیصد تک نمبر لینے پر ملازم کے بچے کو 50 ہزار روپے سکالر شپ ملے گی۔

پہلے سکیل سے 10 ویں سکیل تک 5 ہزار روپے، 11ویں سے 15 ویں سکیل تک 7500 روپے اور 16 ویں سکیل پر 10 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔ پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار آفس نے ملازمین کو بہبود فنڈز کی مد سے گرانٹس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔