( سٹی 42 ) سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے چھ روز تک بچی کو بھوکا پیاسہ ایک کمرے میں بند رکھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کا بھوک پیاس میں بھی زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق بچی انعم کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں بچی کے والد امجد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کو چھ روز تک پولیس تلاش کرتی رہی لیکن بچی کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ چھ روز بعد بچی سگیاں کے علاقے میں ایک ویران حویلی سے برآمد ہو گئی جس کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا تو پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ جنسی تشدد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا سہارا لیا اور ملزم کو نعیم کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔