سٹی فورٹی ٹو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

سٹی فورٹی ٹو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سٹی فورٹی ٹو کیلئے ایک اور بڑا اعزاز ، یوٹیوب پر سٹی فورٹی ٹو پیج کو 10 لاکھ افراد نے سبسکرائب کرلیا، سٹی فورٹی ٹو یوٹیوب پر 10 لاکھ افراد کی سبسکرپشن والا لاہور کا پہلا چینل بن گیا۔

سٹی فورٹی ٹو ہیڈ کوارٹر میں ایک ملین سبسکرائبر کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی نیوز فیملی نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء نے بروقت خبر اپنے ناظرین تک پہنچانے کا عزم کیا۔ اس سنگ میل عبور کرنے پر سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ ون ملین سبسکرائبر کی خوشی میں خصوصی ٹرانسمیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ، ایم ڈی واسا زاہد عزیز اور چیف ایڈیٹر سٹی گروپ سلیم بخاری نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا سٹی فورٹی ٹو اور اس کی پوری ٹیم کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ سٹی 42 نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سٹی فورٹی ٹو کو مزید عزت اور ترقی سے ہمکنار کرے، سٹی فورٹی ٹو لاہور کی پہچان بن چکا ہے۔

سینئر لیگی رہنما قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ  سٹی فورٹی ٹو اسی طرح کامیابی کی منازل طے کرتے رہے گا۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا سٹی42 کا خاصا ہے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سٹی فورٹی ٹو شہر میں مسائل کی نشاندہی کرتا ہے تو پتہ چلتا ہے، لاہور میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا چینل سٹی فورٹی ٹو ہے جبکہ چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹ ٹو عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے۔ سٹی 42 نے کم عرصے میں کامیابی کی کئی منازل طے کی ہیں۔

دوسری جانب صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے سٹی فورٹی کو ایک ملین کا سنگ میل عبور کرنے پر کہا کہ اس پرمسرت موقع پر پوری انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ گروپ ایڈیٹر نوید چودھری، ڈائریکٹر نیوز خرم کلیم کی محنت کا نتیجہ ہے، شہریوں نے سٹی فورٹی ٹو کو بڑے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ صدر بادامی لوہا مارکیٹ حافظ شیخ علاؤالدین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز صحافت کی دنیا میں مثال ہے جبکہ شیخ حیدرحسین نے کہا کہ امید کرتا ہوں سبسکرپشن کی تعداد 20 لاکھ تک جائے گی۔

احمد سلمان بلوچ 10 لاکھ افراد کا یوٹیوب پر سبسکرائب کرنا اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ہر خبر فوری طور پر سٹی 42 پر مل جاتی ہے۔