طلبا اور ڈاکٹرز کے درمیان جھڑپ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

طلبا اور ڈاکٹرز کے درمیان جھڑپ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) جناح ہسپتال میں فیزیوتھراپسٹ طلبا اور ڈاکٹرز کے درمیان لڑائی کا معاملہ، ایم ایس جناح ہسپتال نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، کمیٹی ڈاکٹر جواد افضل کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور فیزیوتھیراپسٹ کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں فریقین ایک دوسرے پر الزام کی بوچھاڑ کرتے رہے۔ فیزیوتھیراپسٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے دھمکیاں دینا اور ناروا سلوک معمول ہے۔

ڈاکٹرز نے موقف اختیار کیا کہ ہسپتال کے باہر سے فیزیوتھیراپسٹ نے آ کر ہسپتال کا ماحول خراب کیا۔ معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایم ایس جناح ہسپتال نے فوری 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو اگلے 24 گھنٹے میں حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔