(عثمان علیم) ضلع انتظامیہ کا عسکری 11 کے اطراف میں انسداد تجاوزات آپریشن، متعدد پختہ سٹرکچرز مسمار کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر علی سرور کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے عسکری 11 کے اطراف میں تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا، جس میں پولیس، ریونیو اور ایم سی ایل کے عملہ نے شرکت کی، آپریشن میں کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں کی اطراف پر قائم کیے جانے والےغیر قانونی سٹرکچرز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا جبکہ متعدد غیر قانونی تھڑے، شیڈز اور شٹرنگ کو بھی نشانہ بنایا۔
ایم سی ایل کے عملہ نے دکانوں کے باہر لگے سٹالز، ریڑھیاں سمیت دیگر سامان کے 2 ٹرک قبضے میں لے لیے، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے کارروائی کو سراہتے ہوئے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔
صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔