مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی سُن لی گئی

مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی سُن لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزنگ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح کر دیا، وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ٹراما سنٹر کی عمارت میں سٹیٹ آف آرٹ گائنی فسیلٹی اگلے ماہ سے شروع کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال طویل عرصے سے حکومتی توجہ کا منتظر تھا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کلینک میں ہیپاٹائٹس کی فری سکریننگ اور ادویات میسر ہوں گی۔ ہیلتھ فاؤنڈیشن این جی او ہمیں مدد فراہم کر رہی ہے، ایک ماہ میں گائنی کا لیبرروم اور آپریشن تھیٹر بھی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زچگی کے دوران ماؤں اور بچوں کی شرح اموات کو 50 فیصد پر لے کر آنا ہے، جتنا مریض ہسپتال میں آتا ہے سب کو ادویات نہیں مل سکتیں،  ایمرجنسی میں فری ادویات مل رہی ہیں۔ غریبوں کے لیے ہیلتھ کارڈز کا اجراء کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمینراشد نے اعلان کیا کہ کئی سال سے بند عمارت کو اگلے ماہ فعال کر دیا جائے گا۔ جبکہ ہسپتال میں نرسوں اور ڈاکٹرز کی رہائش کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔