پی سی ہوٹل: ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کی زیرصدارت ڈائریکٹرز کانفرنس

پی سی ہوٹل: ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کی زیرصدارت ڈائریکٹرز کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی): پی سی ہوٹل میں ڈی جی ایکسائزکی زیرصدارت ڈائریکٹرزکانفرنس کا اہتمام کیا گیا، مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، آٹھ ڈائریکٹرزکی ناقص کارکردگی پرسرزنش، وینٹی پلیٹس کی تیاری کے لیے متعلقہ کمپنی کو15 روزکا ٹائم دے دیا۔

ڈائریکٹرکانفرنس میں2017کی ششماہی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل،ایڈیشنل ڈی جی مسعودالحق اورلاہورسمیت پنجاب بھرکےڈائریکٹرزنے شرکت کی جبکہ جرمن کمپنی جےآئی زی کے عہدیداراورسی ای اوایس آئی گلوبل نعمان سعیدشریک ہوئے۔کانفرنس میں وینٹی نمبرپلیٹس،سمارٹ کارڈ،موٹروہیکلزقانون میں ترمیم پرغور کیاگیا جبکہ اسکے ساتھ موٹربرانچز،پراپرٹی سمیت دیگرٹیکسزکابھی جائزہ لیاگیا۔

کانفرنس کے اختتام پراہم فیصلے کیےگئےاورپہلی ششماہی میں ریکوری اہداف مکمل نہ کرنے پر8 ریجنزکےڈائریکٹرزکی سرزنش کی،22ای ٹی اوزکوناقص کارکردگی پرشوکازجاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ کانفرنس میں تمام ڈائریکٹرزکوآئندہ6ماہ کےدوران بہترکارکردگی پیش کرنےکی ہدایت کی گئی۔

مزید دیکھئے: