سوئی ناردرن گیس کا کاہنہ میں آپریشن، غیرقانونی کنکشن منقطع

سوئی ناردرن گیس کا کاہنہ میں آپریشن، غیرقانونی کنکشن منقطع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم کا کاہنہ میں آپریشن،غیر قانونی شفٹنگ کی بنیاد پر کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق صارف نے کنکشن دھوپ سڑی کے علاقے میں منظور کرایا، تاہم مذکورہ کنکشن دھوپ سڑی کی بجائے میٹر کاہنہ کے علاقے میں لگایا گیا۔  غیر قانونی منتقلی کی وجہ سے کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی منتقلی کی وجہ سے کنکشن بحال نہیں ہوگا۔ آپریشن ڈسٹری بیوشن آفیسر شرافت چوہدری کی نگرانی میں کیا گیا۔