پراسیکیوٹر جنرل نیب کا معاملہ ،آسامی ڈیڑھ ماہ سے خالی

پراسیکیوٹر جنرل نیب کا معاملہ ،آسامی ڈیڑھ ماہ سے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف:سپریم کورٹ کے جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے حکومت سے اسفتسارکیا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب کا اہم عہدہ ڈیڑھ ماہ سے خالی پڑا ہے۔ صدرپاکستان چئرمین نیب سے ہتمی مشاورت مکمل کرکے پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تعیناتی ایک ہفتے تک کردیں گے۔

  ذرائع کے مطابق تئیس نومبر کو تین سالہ مدت پوری ہونے کے باعث وقاص قدیر ڈار کے سبکدوش ہونے کے بعد پراسیکیوٹرجنرل نیب کی اہم آسامی ڈیڑھ ماہ سے عرصے سےخالی ہے۔

حکومت اپنی مرضی کا پراسیکیوٹر نیب تعینات کرانا چاہتی ہے۔ جبکہ چیئرمین نیب حکومت کی مرضی کاپراسکیوٹرجنرل بنانےپر رضا مند نہیں اوروہ میرٹ پرتعیناتی کےخواہاں ہیں۔

 پراسیکیوٹرجنرل نیب کا عہدہ خالی ہونے کےباعث احتساب عدالتوں ، ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائرنہیں ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرجنرل نیب کے بغیر کسی بھی فیصلے کےخلاف اعلی عدالت میں اپیل دائر نہیں ہوسکتی۔ جنرل نیب کیلئے چارمختلف نام گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرغورہیں۔

 جن میں سابق جسٹس مدثرخالدعباسی ،جسٹس ریٹائر ڈفصیح الملک،جسٹس ریٹائرڈناصرسعید شیخ اور جسٹس ریٹائرڈسید اصغر حیدرشامل ہیں۔