سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا

سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر) مغلپورہ ریلوے کیرج سبزی بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا،خریداروں نے انتظامیہ سے قیمتوں پرنظررکھنےکامطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ ریلوے کیرج بازار میں آلو30، پیاز 50، ٹماٹر 40، لہسن چائنہ اوردیسی 160، ادرک 160 اور سبز مرچ 120 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔ شملہ مرچ 100، لیموں 100، کھیرا 50، شلجم 30، بینگن 40، کریلے 200،گھیا کدو 120 ،مٹر 50اور پالک 20 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی رہی۔ سیب 120، سیب نیوزی لینڈ 300، انار ترکی 200، انار قندھاری 150، انار بدانہ 250، انگور انڈیا 200، امرود 60۔ مالٹا شکری 50اور فروٹر 40 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔جبکہ کیلا 80 روپے اور مسمی بھی 80 روپے درجن کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ نرخ ناموں کو بروقت بازار میں پہنچایا جائے تاکہ انہیں خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔