ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان کو پھر بھارتی لابی کا سامنا کرناپڑا

ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان کو پھر بھارتی لابی کا سامنا کرناپڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامررضاخان) ورلڈ چیمپئن پاکستان کو اس ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر بھارتی لابی کی مخالفت کا سامنا کرناپڑا، پاکستان ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کی جزوی میزبانی کر رہا ہے ،ورلڈکپ کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  2 مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن پاکستان کو اس ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر بھارتی لابی کی مخالفت کا سامنا کرناپڑا۔ بھارت ، آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا جبکہ بنگلہ دیش نیپال کی ٹیمیں پاکستان آئیں۔ بنگلہ دیشی بلائینڈ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین مسٹر چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیموں کوپاکستان آنا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ سےتماشائیوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان تنزیل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھرپور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ورلڈ کپ کے3 میچز کھیلے جائیں گے۔جس میں سے ایک گوجرانوالہ اور ایک فیصل آباد میں ہوگا۔ سابق ورلڈ چیمپئن کپتان اور قومی بلائینڈ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے۔ اس لیے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ جبکہ پاکستان2 مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ لاہور سے شروع ہونے والا یہ سفر کامیابی کے ساتھ ختم ہوگا۔