عوامی مسائل کوحل کرتے رہیں گے:وزیر تجارت پرویز ملک

عوامی مسائل کوحل کرتے رہیں گے:وزیر تجارت پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی لیگی کارکنان سے میٹنگ، این اے 133کومثالی حلقہ بنادیاہے، ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے کرائے جارہے ہیں۔   

تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ میں لیگی کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ این اے 133میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں۔انہوں نےکہاکہ باغبانپورہ ، چائنہ سکیم بھگت پورہ میں سڑکوں کی پی سی سی کاکام کرایا جارہا ہے۔ ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے کرائے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوامی مسائل کوحل کرتے رہیں گے۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل121 اعجاز انور ٹیپو ،میاں آصف محمد جاوید اور ماسٹر فیاض محمد اشرف سمیت دیگر لوگ بھی موجودتھے۔