سٹی42: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر وزیر اعلی پنجاب کو لاہور اور پنجاب بھر کے عام انتخابات کی سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے قرطان لائن میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے وزیر اعلی پنجاب کو انتخابات کے دوران دی جانے والی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔وزیر اعلی پنجاب نے انٹگریٹڈ سسٹم کے تحت دیگر شہروں کا بھی جائزہ لیا ۔وزیر اعلی پنجاب کو نئے بنائے گئے سیف سٹیز کے تحت مانیٹرنگ پر بھی آگاہ کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے سیف سٹی کے اہلکاروں سے مصافحہ بھی کیا ۔