سٹی42: لاہور میں این اے 127 میں پاکستان پیپلز پاڑتی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے حریف عطا تارڑ سے بہت آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ سات پولنگ سٹیشنوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری1475ووٹ کےساتھ آگے ہیں جبکہ ن لیگ کےعطااللہ تارڑ633ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔
این اے 127 میں بلاول بھٹو بہت آگے
نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان کے شہریوں کو تمام قسم کی شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے جس میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بھی شامل ہے۔
ایف آر سی ایک ایسی اہم دستاویز ہے جو ایک خاندان کے مکمل افراد کے بارے میں تفصیلات رکھتی ہے۔ شہریوں کو ان کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ایف آر سی درج ذیل تین مختلف زمروں میں جاری کی جاتی ہے:
پیدائش کے لحاظ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات ہوں گی،شادی کے حوالے سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
اسی طرح، قبولیت (ایڈاپشن) سے متعلق جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے سرپرست کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
اگر کوئی پاکستانی نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
پاکستانی ایف آر سی کے لئے نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے وہاں موجود پاکستانی مشن کے متعلقہ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایف آر سی کی فیس کتنی ہے؟
نادرا نے دسمبر 2024 کے مہینے میں ایف آر سی کیلیے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، رجسٹریشن اتھارٹی شناختی دستاویز کے اجرا کے لئے صرف ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے۔
11:01 AM
December 12, 2024
11:01 AM
December 12, 2024
کرم میں گرینڈ امن جرگہ،مذاکرات جاری،اشیا کی قلت سے شہری پریشان
محسن شیرازی: ضلع کرم میں فریقین کا گرینڈ امن جرگہ کے ساتھ گزشتہ9روز سے مذاکرات جاری ہیں، گرینڈ جرگہ میں مین شاہراہ کھولنے سمیت مختلف ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
جرگہ میں ضلعی انتظامیہ و صوبائی حکومت کے نمائندے، فریقین کے عمائیدین اور گرینڈ جرگہ ممبران شامل ہیں جبکہ کوہاٹ میں ہونے والے جرگہ کی جانب سے تاحال حتمی فیصلے کا اعلان نہیں ہوسکا۔
ایم این اے و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجنیئر حمید حسین نے کہا کہ راستوں کی بندش سے محصور عوام کےمسائل جرگہ میں تاخیر کے باعث مزید بڑھ رہے ہیں، ادویات اور خوراک کی قلت سے لوگ مر رہے ہیں، عوام کو مزید پریشان کرنے کی بجائے ان کی جان و مال کی حفاظت و راستے کھولنے پر توجہ دی جائے، محصور عوام کو فوری ریلف نہ دیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم احتجاجی تحریک شروع کریگی۔
سماجی رہنما میر افضل خان نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی کانوائی اور قبائلی جھڑپوں کے باعث آمدورفت کے راستے67 روز سے بند ہیں علاج نہ ملنے سے بچوں سمیت مریضوں کی اموات ہور،ہی ہیں ،خوراک ،پیٹرول اور گیس ختم ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے کہا کہ خوراک کی اشیاء کی کمی پر قابو پانے ، ہستالوں کو ادویات کی فراہمی اور راستے کھولنے کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔
نقدی،موبائل کی بجائے ڈاکو گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرار
ویب ڈیسک:کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکومشہور کباب فروش سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرارہوگئے۔
شہرقائدمیں گن پوائنٹ پر ڈکیٹی کی وارداتیں تو عام ہیں لیکن شہرمیں ڈکیٹی کی ایک انوکھی واردات نے سب کوحیران کردیاجب ڈاکو لیاقت آباد میں ایک مشہور گولہ کباب والے سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمے کا بیگ لیکر فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے گولہ کباب فروخت کرنے والے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ جب ڈاکوؤں نے مجھے روکا تو میں سمجھا کہ یہ مجھ سے میرا موبائل اورنقدی مانگیں گے لیکن مجھے اس وقت حیرانی ہوئی کہ جب وہ میرا گولہ کباب بنانے کے لیے تیار قیمے کا بیگ لیکر فرارہو گئے۔
10:54 AM
December 12, 2024
10:50 AM
December 12, 2024
لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سال 2024 کے 11ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
عابد چودھری:ایس ایس پی انویسٹی لاہور محمد نوید کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا رواں سال 1475گینگز کے 3345ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار گینگز سے تقریباً 01 ارب 02 کروڑ روپے مالیت کی برآمدگی کی گئی، محمد نوید
اے کیٹگری کے 2253 خطرناک اشتہاریوں سمیت 25409اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا
قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 323مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی محمد نوید
ڈکیتی، رابر ی معہ قتل کے 12مقدمات کو ٹریس کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
اقدام قتل کے 730مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی محمد نوید
ڈکیتی اور رابری کے 8022مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی
اغواء برائے تاوان کے 10مقدمات سمیت اغواء کے 5650مقدمات کے ملزمان گرفتار
ریپ اور بچوں سے بدفعلی کے 1204مقدمات کے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا، محمد نوید
48تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈز میں 1510مقدمات کے شہریوں کو انصاف فراہم کیا گیا
4372مقدمات میں جرائم پیشہ عناصر کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں،ایس ایس پی محمد نوید
شہریوں کے قتل میں ملوث 83ملزمان میں سے 29ملزمان کو سزائے موت دلوائی گئی
کمپلینٹ سیل 1787پر موصول 2031درخوستوں میں سے 1996 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا
عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، محمد نوید
دفترکام کرنے والے ملازم نے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ ڈالیں، وجہ کیا بنی؟
(ویب ڈیسک) دفتر میں کام سے بچنے کے لیے ملازمین کی جانب سے چند دن کی چھٹیاں لی جاتی ہیں تاکہ وہ کچھ دن آرام کر سکیں،مگر ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے کام کی زیادتی سے تنگ آکر اپنے ہاتھ کی چار انگلیاں ہی کاٹ ڈالیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی میں کمپیوٹر آپریٹر نے کام سے بچنے کے لیے تیز دھار چاقو سے اپنے سیدھے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دیں, 32 سالہ میور تارا پارا نے پہلے کو جھوٹی کہانی پیش کی جس میں اس نے کہا کہ وہ سڑک کنارے بےہوش ہوگیا تھا اور ہوش آنے کے بعد اس کے ہاتھ کی 4 انگلیاں غائب تھیں۔
تاہم واقعہ کی تفتیش کی گئی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ میور نے خود جان بوجھ کر اپنی انگلیاں کاٹ لی تھیں, پولیس نے بتایا کہ میور جس کمپنی میں کام کرتا تھا وہ اس کے رشتہ دار کی تھی، وہ کام کی زیادتی سے تنگ تھا لیکن اپنے رشتہ داروں کو یہ بتانے کی ہمت نہیں کر پارہا تھا کہ وہ وہاں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔
پولیس کے مطابق میور اس فرم میں بطور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر آپریٹر کام کرتا تھا اور اپنی انگلیاں کاٹ کر بظاہر وہ اس نوکری سے چھٹکارا پانے کی کوشش کی ہے۔
میور نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک دکان سے تیز دھار چاقو خریدا تھا، 4 دن بعد وہ امرولی رنگ روڈ پر گیا اور وہاں اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی، رات تقریباً 10 بجے اس نے چاقو سے اپنی 4 انگلیاں کاٹیں اور خون بہنے سے روکنے کے لیے کہنی کے قریب رسی باندھ کر چھری اور انگلیاں ایک تھیلے میں ڈال کر کہیں پھینک دیں۔
پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ ملازم کے دوست اسے ہسپتال لے کر آئے تھے، تلاش کے بعد ایک بیگ سے 3 انگلیاں برآمد ہوئیں جبکہ چاقو دوسرے بیگ سے ملا۔ پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
10:46 AM
December 12, 2024
10:34 AM
December 12, 2024
قومی کرکٹرعماد وسیم، محمدعامر کے بعد اہم فاسٹ بولر کا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور ساتھی کھلاڑیوں، تمام کوچز کا شکریہ بھی ادا کیا،محمد عرفان نے لکھا کہ ناقابل فراموش یادوں اور سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، محمد عرفان نے ٹیسٹ میں 10، ون ڈے میں 83 اور ٹی 20 میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
گزشتہ روز عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یونان؛ کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات، وزیراعظم کا اہم بیان آگیا
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا غریب عوام کو جھوٹےخواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق افسوس ناک واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے باعث کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں،انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کر کے سخت سزائیں دی جائیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے بھی قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی کشتی حادثے میں اموات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال کرے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔
10:25 AM
December 12, 2024
10:20 AM
December 12, 2024
سینکڑوں کلو بناسپتی گھی اور جعلی مشروبات پکڑی گئیں
ویب ڈیسک:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حسن ابدال اور حضرو میں کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں کلو بناسپتی گھی اور جعلی مشروبات تلف کر دیں ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 690 کلو گھی سیمل فیل ہونے پر اور 30 کو گھی ایکسپائرڈ ہونے پر تلف کر دیا گیا ہے جبکہ 5 لٹر جعلی مشروبات کو بھی تلف کیا گیا ہے، جبکہ دو فوڈ پوائنٹس کو 75 ہزار کے روے جرمانے ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر ہوئے ہیں اور صوبے بھر میں بناسپتی گھی کی سیمپلنگ جاری ہے۔
شکرگڑھ تحصیل ہسپتال میدان جنگ بن گیا
اشتیاق ربانی: شکرگڑھ تحصیل ہسپتال میدان جنگ بن گیا ، میڈیکل لیگل کیلئے آنے والے دو گروپوں میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے بعد میڈکل لیگل کے لیے آنے والے فریقین میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا۔خواتین اور مردوں نے 1شخص کو تھپڑوں،ٹھڈوں اورمکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کی نفری کی موجودگی میں واقعہ ہوا،جس پر ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا.
10:12 AM
December 12, 2024
10:11 AM
December 12, 2024
بھارت کی معروف خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی کی منگنی، شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی
ویب ڈیسک:بھارت کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پُسرلا وینکٹا سندھو نے منگنی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ پُسرلا وینکٹا سندھو نے وینکٹا دتا سائی سے منگنی کی ہے جو کہ آئی ٹی ماہر ہیں اور ان کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے۔
پُسرلا وینکٹا سندھو نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پُسرلا وینکٹا سندھو اور وینکٹا دتا سائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو ادے پور میں شادی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پُسرلا وینکٹا سندھو شادی کے کچھ وقت بعد اپنی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز کریں گی۔
ان کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہیں، شادی کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہوا۔ بیٹی اور ان کے منگیتر نے شادی کی تاریخ کا انتخاب کیا کیونکہ سندھو اگلے سال شروع ہونے والے ایونٹس کی ٹریننگ اور مقابلوں میں مصروف ہو جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پُسرلا وینکٹا سندھو نے 2016ء کے اولمپکس میں چاندی اور 2020ء کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
کچے میں آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد گرفتار
وقار منگی: خیرپور پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کچے کے علاقے میں سرچنگ/کومبنگ آپریشن،2 روپوش ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار۔
ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی پیر گوٹھ کی سربراہی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے آج کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو، پریالوء، ببرلوء، عبدالرحمن انڑ، برادی جتوئی، پیرگوٹھ کےمختلف جگہوں پر سرچنگ / کومبنگ آپریشن کیا گیا.
ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلعہ بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں,جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایس سی سی پی خیر پور نے کہا ہے کہ کوئی بھی مجرم خود کو قانون کے حوالے کریگا اس کے ساتھ قانونی مدد کی جائے گی،ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے.
10:06 AM
December 12, 2024
10:04 AM
December 12, 2024
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل بہتری کا رجحان
احمد منصور:ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بدولت معیشت میں استحکام،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل بہتری کا رجحان، اقتصادی استحکام کی جانب اہم پیش رفت۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دوسال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے،نومبر 2024ء تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہو گئے، ہفتہ وار 620 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا،پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہیں۔
پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار ہے،معاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی گئی،ایس آئی ایف سی کا تعاون اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کا مظہرہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو سپریم کورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کی ذمہ داری دینے پر غور
ملک اشرف:ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو سپریم کورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کی ذمہ داری دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 16 دسمبر سے عدالت عظمی کے جسٹس امین الدین خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس شاہد وحید ، جسٹس شاہد بلال حسن مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے ،،جبکہ جسٹس سید منصور علی شاہ بھی سترہ دسمبر سے مقدمات سنیں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور رجسٹری میں وفاق کے کیسز ہونے کی صورت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو ان مقدمات کی پیروی کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی ، ذرائع کا کہنا ہےڈ کہ پٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کی قابلیت اور اہلیت کے پیش نظر انہیں نئی ذمہ داری کا ٹاسک دیا جائے گا، جبکہ اس وقت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں وفاق کے کیسز کی پیروی کر ریے ہیں
10:00 AM
December 12, 2024
09:57 AM
December 12, 2024
بغیر حجاب پرفارم کرنا ایرانی گلوکارہ کو مہنگا پڑگیا
ویب ڈیسک:ایرانی گلوکارہ کو ورچوئل کانسرٹ میں حجاب کے بغیر پرفارم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے پر گرفتار کیا گیا،گلوکارہ کو ہفتے کو صوبہ مازندران کے شہر ساری سے حراست میں لیا گیا۔
گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا، ان کے خلاف جمعرات کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
پرستو احمدی نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ میں ایک لڑکی ہوں جو ان لوگوں کے لیے گانا چاہتی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں، یہ وہ حق ہے جسے میں نظر انداز نہیں کرسکتی،انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایران سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی گلوکارہ کے ورچوئل کانسرٹ کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 15 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی دن دارالحکومت تہران سے 2 مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
فرانس :فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک
ویب ڈیسک: فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ فرانسیسی پولیس نے حملہ آور کے اعتراف کے بعد اس کی گاڑی سے ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں۔
حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ڈنکرک کے میئر نے حملے کی نوعیت پر تحقیقاتی عمل کی تصدیق کی ہے۔
09:55 AM
December 12, 2024
09:48 AM
December 12, 2024
لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ، 2 ملزمان گرفتار
فاران یامین:ایس ایچ او ہئیر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی ، منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن,خفیہ اطلاع پر دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات 2 منشیات فروش گرفتار.
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نجم الحسن، غلام رسول سے 4کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف، مقدمات درج کرلئے گئے۔
بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر
علی ساحی: موٹر سائیکل کے لائسنس پر 42 دن کا ریلیف آج ختم ہو جائے گا اور 16 دسمبر سے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے 42 روزہ ریلیف کی مدت فراہم کی تھی، جو ملکی تاریخ میں پہلی بار موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس کے لیے مختص کی گئی تھی۔
اس مہم کے دوران صوبہ بھر میں 23 لاکھ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ اب 16 دسمبر سے 42 دن کا قانون دوبارہ لاگو ہو گا اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس ایکشن لے گی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو زیرو ٹالرنس پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
09:46 AM
December 12, 2024
09:46 AM
December 12, 2024
پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری
علی ساہی:پنجاب پولیس ہیلتھ مسائل سے دوچار ملازمین کی بہترین ویلفیئر کیلئے مصروف عمل,آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل سید محمد وہاب عارف کو میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری،ہیڈ کانسٹیبل نعیم رضا بھٹی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے۔
ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری کو گال بلیڈر آپریشن کیلئے 1 لاکھ روپے جاری،غازی ہیڈ کانسٹیبل عامر محمود کو ہرنیہ کے آپریشن کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔
سینٹری ورکر آصف ندیم خان کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 1 لاکھ روپے،کانسٹیبل مقبول احمد کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے ایک لاکھ روپے،کانسٹیبل علمدار حسین (مرحوم) کی اہلیہ کو علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔
علاوہ ازیں سب انسپکٹر ارحم اذان کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے جاری کئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔
10 سالہ ذہنی معذور بچے کی نہر میں چھلانگ لگا دی
وقاص احمد:شادمان پٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ ذہنی معذور بچے بلال کو نہر میں چھلانگ لگانے سے بچا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بلال گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر سے نکل آیا تھا اور نشاط کالونی کا رہائشی تھا۔ ایک دن قبل وہ گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
جیل روڈ کے قریب بچے نے پل سے نہر میں چھلانگ لگادی، جس پر شہریوں نے شور مچایا۔ شادمان پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچتے ہوئے بچے کو نہر سے نکال کر بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شادمان پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
09:43 AM
December 12, 2024
09:37 AM
December 12, 2024
اقبال ٹاون کے علاقہ سے جعلی سرکاری ملازم گرفتار
فاران یامین: اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جعلی سرکاری ملازم علی چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے پرائز کنٹرول کے نام پر عوام سے پیسے وصول کئے۔ علی چودھری شادی ہالز سے بھی پیسے وصول کرتا رہا۔
ایف آئی آر کے مطابق اے سی سٹی رائے بابر نے جعلی سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔
شہر کے نجی تھیٹرز میں نئے سٹیج ڈراموں کا آغاز ہوگیا
زین مدنی: شہر کے نجی تھیٹرز میں نئے سٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گیا ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ ڈی سی کے افسران نے نئے ڈراموں کی سنسر ریہرسل کی منظوری دی۔ ناز، تماثیل، پرنس، محفل، لیاقت اور دیگر پنجابی تھیٹرز میں نئے ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں۔
ڈرامہ آرٹسٹوں کو مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے ایکٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے تاکہ ڈراموں کی پیشکش اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
09:23 AM
December 12, 2024
09:17 AM
December 12, 2024
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اسوہ فاطمہ,فاران خان: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کوئی کمی نہیں آئی، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 273 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح 398، پاکستان انجینئرنگ سروس میں 388، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 330 اور امریکی قونصلیٹ میں 459 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کا موسم سرد اور خشک ہے جہاں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم محسوس ہونے والا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شمال مشرق سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن بھر درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کی توقع ہے۔
سرد موسم کے ساتھ ساتھ ائیر کوالٹی انڈکس بھی مضر صحت ہے اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گیارویں نمبر پر آگیا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال سرفہرست ہے جہاں اے کیو آئی 173 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کورنگی اور شاہراہ فیصل بالترتیب دوسرے اور تیسرے آلودہ ترین علاقے ہیں۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 166 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جو صحت کے لیے مضر ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے کیونکہ 100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم رات کے اوقات میں کوئٹہ، چمن، زیارت ، پشین، چاغی، قلعہ عبداللہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم، روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیہ ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دھرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
09:06 AM
December 12, 2024
09:01 AM
December 12, 2024
جہلم: گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 68 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
راجہ وقار: جہلم میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی 68 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے۔ اس اہم موقع پر ایم این ایز فرخ الطاف، بلال کیانی، ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری مہمان خصوصی تھے۔
بلال اظہر کیانی نے اس پروگرام کو پنجاب میں زرعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کی مالیت کے ٹریکٹرز اور کسان کارڈ فراہم کر رہی ہے تاکہ کسانوں کی زندگی میں بہتری آئے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے 79 منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا طریقہ کار انتہائی آسان رکھا گیا ہے، جس سے عوام کو فوری فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے بتایا کہ گزشتہ 3سالوں میں جہلم میں پیداوار 19 من سے بڑھا کر 22 من تک کر دی گئی ہے، اور گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 9500 ٹریکٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری کو کالعدم ٹی ٹی پی کے عزائم سے خبردار کر دیا
ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے قائم مقام مندوب عثمان جدون کے ذریعے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان کے پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
عثمان جدون نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی، جو القاعدہ کی ایک شاخ بن سکتی ہے، افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروہ ہے۔
پاکستان کے قائم مقام مندوب نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کی سرگرمیاں عالمی دہشت گردی کے ایجنڈے کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہیں اور یہ خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عثمان جدون نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے محفوظ پناہ گاہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی سلامتی کے لیے روزانہ خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی ٹی پی کا مقصد افغانستان کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا ہے، اور اس دہشت گرد گروہ کو بین الاقوامی مدد اور مالی معاونت مل رہی ہے، جس میں بھارت کا بھی ذکر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور عالمی سطح پر اس کے خلاف تعاون کرے گا۔
پاکستانی نمائندے نے افغانستان کی عبوری حکومت کے ذریعے خواتین پر عائد نئی پابندیوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
08:57 AM
December 12, 2024
08:51 AM
December 12, 2024
کوئٹہ :غیر ت کے نام پر دو افراد قتل
عیسیٰ ترین: کوئٹہ میں بھاگ کے علاقے میں غیر ت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے قتل کردیا گیا۔
ذرائع لیویز فورس کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے
وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے۔
دونوں بورڈز نے اس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور دیگر اہم امور کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا عمل مکمل طور پر حتمی مراحل میں ہے اور اب اس پر کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے کیونکہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کل پیر کو متوقع ہے۔
اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اصولی معاہدہ بھی ہو چکا ہے تاہم پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس کے علاوہ پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
08:44 AM
December 12, 2024
08:39 AM
December 12, 2024
موٹرسائیکل سواروں کو لائسنس کی سہولت کا آخری روز، دفاتر کھلے ہیں
فاران یامین: آئی جی پنجاب کی ہدایت پر موٹرسائیکل سواروں کو لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کا آخری روز ہے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق شہری آج بھی لائسنس دفاتر سے سہولت حاصل کر سکتے ہیں، اور چھٹی کے روز بھی تمام دفاتر کھلے ہیں تاکہ شہریوں کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ پہنچ سکے۔
رواں سال 11 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس دفاتر میں سہولت فراہم کی گئی جبکہ آن لائن لرنر، رینول، اور ڈوپلیکٹ لائسنس کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ شہری اب گھر بیٹھے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی کرا سکتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر اب تک 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں اور بغیر لائسنس یا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ڈرائیورز کے پاس لائسنس کا ہونا خوداعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔
وہ ملک جس کے آدھے نوجوان ہروقت سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں
ویب ڈٖیسک: جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے نئی نسل کے جینے کی طریقے بھی بدلتے جارہے ہیں،سوشل میڈیا کا استعمال نشے کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے،یہ صرف پاکستان جیسے ممالک میں ہی نہیں ہوتا بلکہ ترقی یافتہ ممالک نوجوان بھی اس کا شکار ہیں ۔
پی ای ڈبلیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق امریکا میں 13 سے 17 سال کی عمر کے 46 فیصد بچوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت فیس بک، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر گزارتے ہیں۔ یہ سروے 18 ستمبر سے 10 اکتوبر کے درمیان کیا گیا۔یہ رپورٹ جمعرات کے روز شائع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 10 سال پہلے کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے،گذشتہ کچھ سال سے اس کے نتائج میں یہ رجحان مستقل چلا آ رہا ہے۔ مجموعی طور پر 96 فیصد نوجوان روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔
نوجوانوں نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے سمارٹ فون، کمپیوٹر، گیمنگ کنسولز اور ٹیبلٹس کا استعمال کر رہے ہیں، زیادہ تر نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں سمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے،15 سے 17 سال کے 75 فیصد نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا امکان زیادہ ہے جب کہ 13 سے 14 سال کے نوجوانوں میں یہ شرح صرف 43 فیصد ہے۔ زیادہ عمر کے نوجوانوں نے بتایا کہ وہ تقریباً ہر وقت انٹرنیٹ پر موجود رہتے ہیں۔
نوجوانوں نے سب سے زیادہ یوٹیوب استعمال کرنے کا بتایا جس کے بعد ٹک ٹاک، انسٹاگرام، اور سنیپ چیٹ آتے ہیں۔ دوسری طرف فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، واٹس ایپ، ریڈاِٹ، اور تھریڈز سب سے کم استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارمز تھے۔
پی ای ڈبلیو ریسرچ سینٹر کے مطابق ہسپانوی زبان بولنے والے ملکوں سے تعلق رکھنے والے اور سیاہ فام نوجوان سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ تقریباً ہر وقت آن لائن رہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں صرف 37 فیصد سفید فام نوجوان اتنی ہی دیر سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کم آمدنی والے گھرانوں کے نوجوان زیادہ آمدنی والے گھرانوں کے نوجوانوں کی نسبت ٹک ٹاک زیادہ استعمال کرتے ہیں،سنیپ چیٹ اور فیس بک کو مستقل بنیادوں پر دیکھنے میں نسلی یا قومی فرق بہت کم یا بالکل نہیں پایا گیا، 19 فیصد لڑکیوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک تقریباً ہر وقت استعمال کرتی ہیں جب کہ صرف 13 فیصد لڑکوں نے ایسا کہا۔
یاد رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے جو نوجوانوں میں دوسری سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے۔ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 19 جنوری تک اس ایپ کو فروخت کر دے ورنہ امریکہ میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔
08:36 AM
December 12, 2024
02:45 AM
December 12, 2024
لاہور کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں کمی، ٹمپریچر 20 رہے گا، آج ماہِ کامل کی رات ہو گی
وسیم عظمت: لاہور میں فضا کی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز ہوا کی آلودگی کی شرح بتانے والے ائیر کوالٹی انڈیکس 238 تھا، شام کے وقت لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 164 رہ گیا۔
آج شب لاہور کے افق پر معمولی بادل ہیں اور تقریباِ کامل سے تھوڑا کم مکمل چاند آسمان پر دمک رہا ہے اور معمولی ہوا چل رہی ہے۔چاند آج دوپہر دو بجے کے لگ بھگ کامل ہو جائے گا اورآج شب چاند کی چودھویں رات ہو گی۔
لاہور میں آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹمپریچر کم سے کم 7 ڈگری سیلسئیس تک گرنے کا امکان ہے. صبح ڈھائی بجے تک لاہور کا ٹمپریچر 8 ڈگری سیلسئیس تک گر چکا ہے اور آج اتوار کو دوپہر تک ٹمپریچر بڑھ کر 20 سے 21 ڈگری سیلسئیس تک جانے کا امکان ہے۔
آج لاہور کے آصمان پر کچھ بادل رہیں گے لیکن بارش نہیں ہو گی کیونکہ ہوا میں ہیومیڈٹی بہت کم ہے۔ اگر بادل دوپہر تک چھٹ گئے تو ٹمپریچر اکیس ڈگری سے قدرے زیادہ ہو سکتا ہے۔
علی الصبح جب ہوا میں قدرے خنکی ہو گی اور شہر میں کہیں کہیں کچھ کچھ دھندلا کلائمیٹ ہو گا تب ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ دو سو تک جانے کا خدشہ ہے۔ علی الصبح کام کے لئے گھروں سے نکلنے والوں کو ماسک اور مناسب لباس استعمال کرنا چاہئے۔
انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حکم
سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث مافیاز کے خلاف ملک گیر کارروائی کا حکم یونان کے سمندر میں ایک اور کشتی ڈوبنے کے واقعہ مین پاکستان سے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے مرنے کی اطلاعات کی تصدیق کے بعد دیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے اس حادثہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکے متعلق چھان بین کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، سمگلرز کے مافیاکئی گھر اجاڑ چکے ہیں، انہوں نے کہا انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے گی۔
01:42 AM
December 12, 2024
01:34 AM
December 12, 2024
یورپ جانے کے دیوانے پاکستانیوں کی ایک اور کشتی الت گئی، کئی ہلاک، درجنوں لاپتہ
سٹی 42:یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے۔
ایک انٹرنیشنل خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب غیر قانونی مسافروں سے لدی ہوئی ایک چھوٹی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 مسافر اب تک لاپتہ ہیں، 39 کو بچا لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ کی کسی ملک تک پہنچنا چاہتے تھے۔کشتی کے لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارکن کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا حادثہ پر اظہارِ افسوس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے اس حادثہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکے متعلق چھان بین کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، سمگلرز کے مافیاکئی گھر اجاڑ چکے ہیں، انہوں نے کہا انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے گی۔
معروف فیشن برانڈ کے بانی کا حادثہ میں انتقال ہو گیا
سٹی42: سپین سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل فیشن برانڈ مینگو کے بانی ترک نژاد بزنس مین اساک اینڈک پہاڑی علاقہ میں حادثے میں انتقال کر گئے ۔
سپینش اخبار لا وانگارڈیا کے مطابق 71 سالہ تاجر بارسلونا کے قریب مونٹسیراٹ غاروں کے قریب اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیدل سفر کے دوران 150 میٹر کی چٹان سے پھسل کر گر گئے اور فوت ہو گئے۔
مینگو کے سی ای او ٹونی روئز نے اینڈک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، "ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، لیکن ہم سب، کسی نہ کسی طرح، ان کی میراث اور ان کی کامیابیوں کے گواہ ہیں۔ یہ ہمارے لئے لازم ہے کہ مینگو کو برقرار رکھنا یقینی بنایا جائے۔یہ وہ پروجیکٹ ہے، جس پر اسک بہت آگے جانا چاہتے تھے اور جس ر وہ فخر تھا۔"
اینڈک 1960 کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی سے سپین کےشہر کاتالونیا چلے گئے اور 1984 میں بارسلونا میں ہی انہوں نے اپنے فیشن برانڈ مینگو کی بنیاد رکھی تھی۔
کمپنی کے عالمی ریٹیل ڈائریکٹر سیزر ڈی ویسینٹ نے مارچ 2024 میں نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا میگو برانڈ کی ابتدا کے متعلق کہا تھا، "اینڈک نےمحسوس کیا تھا ا کہ ہمیں رنگ اور انداز کی ضرورت ہے،"
مینگو کیا ہے
پنٹو فا، ایس ایل، مینگو کے نام سے مردوں اور خواتین اور بچوں کے ڈریسز اور ایکسیسریز کی تجارت کرتی ہے، یہ ایک ہسپانوی فاسٹ فیشن کمپنی ہے، جس کی بنیاد بارسلونا میں بھائیوں Isak Andic اور Nahman Andic نے رکھی تھی۔ یہ خواتین اور مردوں کے لباس اور لوازمات کو ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرنے والی بڑی کمپنی ہے جس کی آؤٹ لیٹس دنیا کے درجنوں ممالک میں دستیاب ہے۔
ینگو بہت ابتدا میں ہی انٹر نیٹ کو آن لائن بزنس کے لئے استعمال کرنے لگی تھی۔ مینگو کی ویب سائٹ 1995 میں بنائی گئی، اور 2000 میں، مینگو نے اپنا پہلا آن لائن اسٹور کھولا۔
ایچ ای بائی مینگو ایک مردوں کی لائن ہے جو 2008 میں بنائی گئی تھی، اور 2014 میں اس کا نام "مینگو مین" رکھا گیا تھا۔ فرنچ فٹ بال کھلاڑی زین الدین زیدان نے مینگو مین کی تشہیر میں مدد کی۔
مینگو کے 16,000 سے زیادہ ملازمین ہیں، جن میں سے 1,850 ہینگر ڈیزائن سینٹر اور پلاؤ سولیتا آئی پلیگمانز، بارسلونا میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرتے ہیں۔مینگو کی سب سے بڑی مارکیٹ اسپین ہے لیکن استنبول، ترکی میں مینگو کے سب سے زیادہ سٹور ہیں۔
01:19 AM
December 12, 2024
12:45 AM
December 12, 2024
علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلحہ لے کر نکلنے کی دھمکی دے دی
سٹی42: سرکاری اہلکاروں کے قتل اور تشدد کے کئی مقدمات میں ملوث ، اسلام آباد پر تین ماہ میں تین دھاوے بول کر امن و امان کو کئی کئی روز کے لئے درہم برہم کر دینے کے عادی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر گولی اور بندوق کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔ علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ "اگلی دفعہ ہم امن والی بات نہیں کریں گے"، "جب ہم اسلحہ لےکر نکلیں گے تو دکھائیں گے بھاگتا کون ہے۔"
ایبٹ آباد میں ایک تقریب سے تقریر کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور کہا، "اگلی دفعہ ہم 'پرامن' والی بات نہیں کریں گے، ہم نکلیں گے اور امن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے، دکھائیں گےکس میں کتنا دم ہے،کس میں کتنی جوان مردی ہے۔"
علی امین گنڈاپور نے گزشتہ ہفتے ڈیرہ اسمعیل خان میں دھمکی دی تھی کہ جس طرح محمود غزنوی نے (کئی سو سال پہلے) ہندوستان پر 17 حملے کئے تھے اسی طرح میں بھی اسلام آباد پر 17 حملے کروں گا۔ ابھی پانچ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد مین تقریر کرتے ہوئے علی امین نے اپنے بانی کو مشورہ دیا کہ "عمران خان کو خدا کا واسطہ ہےکہ امن کا راگ چھوڑ دیں"، " ہم فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہے ہیں، فسطائیت نے آئین، قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو روندا ہوا ہے، وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔"
علی امین نے الزام لگایا کہ خواجہ آصف، عطا تارڑ اور دیگر لوگ "نہتے لوگوں پرگولیاں برسانے" کا دفاع کر رہے ہیں.
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ریاست لوگوں کوبغاوت پر مجبور کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا ایک اور "احتجاج"؛ تعلیمی ادارے کل پھر بند رہیں گے
سٹی42: پی ٹی آئی کے ایک اور "احتجاج"کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی وفاقی دارالحکومت میں تمام پرائیویٹ سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے اڈیالہ جیل میں قید بانی کی ہدایت پر کل ایک بار پھر "احتجاج" کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا کی وجہ سے بھی اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کئی روز مسلسل بند رہے تھے جس سے سٹوڈنٹس کی تعلیم کا نقصان ہوا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے باعث کیا گیا۔
12:16 AM
December 12, 2024
11:47 PM
December 12, 2024
پاکستان کا ساؤتھ افریقہ کے ساتھ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ منسوخ
سٹی42: جوہنسبرگ میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا تیسراٹی ٹونٹی میچ بارش شروع نہیں ہو سکا، کافی دیر انتظار کرنے کے بعد میچ ریفری نے بارش اور کم روشنی کی وجہ سے میچ ابنڈن کر دیا۔ جنوبی افریقہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ جیت چکا تھا۔
ساؤتھ افریقہ کے ٹور پر گئے ہوئے گرین شرٹس اور پروٹیز کی ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز جمعرات کو ہو گا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ عثمان کی جگہ پر سلمان علی آغا کو لیا گیا تھا۔
اسرائیل کے وزیراعظم پر کرپشن کے مقدمہ میں جرح، سماعت کے دن مقرر
سٹی42:اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن کے بدنام مقدمہ میں اپنی گواہی کے دوسرے دن، ""والہ"" نیوز سائٹ کی سیاسی سمت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد اس اخبار اور ویب سائٹ کو خریدنے کے لئے پیسے خرچ کرنے پر تیار کوئی خریدار تلاش کرنے کی کوشش کو تسلیم کیا، لیکن ان کا دعویٰ تھا کہ ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
تل ابیب کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے پانچ سال سے زیر التوا مقدمہ میں آخر کار نیتن یاہو پر جرح کی نوبت آ گئی، ملزم نیتن یاہو پر ان کے اپنے وکلا کی جرح شروع ہو چکی ہے، گزشتہ دو دن کے دوران نیتن یاہو پر خود ان کے وکیلوں نے جرح کی اور نیتن یاہو کے جرم کو چھپانے میں مدد کرنے والے اور ان کو بے گناہ بنا کر پیش کرنے والے بیانات سامنے لانے کے لئے سوالات کئے۔ ان سوالات کے جواب میں نیتن یاہو نے وہی کچھ بتایا جو انہوں نے اپنے وکیلوں کے ساتھ طویل مشاورتوں میں طے کر رکھا تھا تاہم ان کے بیانات سے واضح ہو گیا کہ ان کے پاس الزامات کی مدافعت میں حقائق کو چھپانے کے لئے کچھ خاص نہیں ہے۔ استغاثہ کے وکیلوں کی جرح کے دوران اصل حقائق یقیناً سامنے آئیں گے۔
نیتن یاہو پر کرپشن کے اس مقدمہ کی سماعت ہر پیر، منگل اور بدھ کے روز صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوا کرے گی۔
کرپشن کے کیس کی گواہی کے دوسرے دن، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بار بار اصرار کیا کہ وہ کبھی بھی بزنس ٹائیکون شاول ایلووچ کے ساتھ کسی قسم کے "کچھ لو اور کچھ دو" کے انتظامات پر نہیں آئے اور زور دے کر کہا کہ ایلووچ کی نیوز ویب سائٹ "والہ" سے انہیں مثبت میڈیا کوریج ملنے کی بات واضح طور پر جھوٹ تھی۔
نیتن یاہو نے عدالت میں تسلیم کیا کہ انہوں نے ایلووچ کو "والہ" کی سیاسی سمت کو دائیں بازو کی سمت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی، اور یہاں تک کہ انہیں اس اخبار کی سمت بدلنے کے لئے اس کے عملے کو برطرف کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا، لیکن یہ اصرار برقرار رکھا کہ خبر رساں ادارہ ان کے لیے کبھی زیادہ سازگار نہیں ہوا۔ اور حقیقت میں وہ فعال طور پر ان کا مخالف تھا۔
اور اپنی گواہی کے دوران، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے ایک باہمی دوست کے ذریعے زیف روبینسٹائن کے نام سے ایلووچ سے "والہ" کی خبروں کی کوریج کے مخصوص پہلوؤں کے حوالے سے درخواستیں کی تھیں، جیسا کہ فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے۔
لیکن یاہو نے اصرار کیا کہ ایلووچ کے ساتھ کبھی کوئی معاہدہ یا سمجھوتہ نہیں ہوا تھا جس کے ذریعے وہ نیوز ویب سائٹ پر مثبت پریس کوریج حاصل کرے گا، اس الزام کو انہوں نے "مضحکہ خیز" قرار دیا۔
وزیر اعظم کی گواہی، اور بدھ کے روز ان کے دفاعی وکیل کی طرف سے پوچھ گچھ کی لائن، مکمل طور پر کیس 4000 پر مرکوز تھی، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ 2012 میں ایک اہم ملاقات کے بعد، نیتن یاہو اور ایلووچ ایک معاہدے پر پہنچے تھےجس کے تحت۔ ایلووچ Elo-vitch کے حق میں ریگولیٹری فیصل کے لئے وزیر اعظم آگے بڑھیں گے۔( ایلووچ Bezeq ٹیلی کمیونیکیشن کی بڑی کمپنی میں زیادہ تر شیئرز کے مالک تھے )- اور اس کے بدلے میں "والہ" کی طرف سے سازگار میڈیا کوریج حاصل کریں گے۔
تل ابیب کی ضلعی عدالت کا ماحول جہاں نیتن یاہو گواہی دے رہے ہیں بدھ کو نیتن یاہو کی اپنے وکیلوں کے سامنے گواہی کے پہلے دن کے مقابلے میں کہیں کم ہنگامہ خیز تھا، عدالت کے باہر نیتن یاہو کے حامیوں کی طرف سے صرف بہت ہی معمولی احتجاج ہوا اور میڈیا کی بہت کم موجودگی دیکھی گئی۔ اس کے باوجود نیتن یاہو کی جانب سے ایک پوسٹ کے بارے میں شکایت کرنے کے بعد بھی کمرہ عدالت میں کشیدگی برقرار ہے۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 10 دسمبر 2024 کو اپنے فوجداری مقدمے میں گواہی دینے کے لیے تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ کی سماعت میں شرکت کر رہے ہیں۔
بزنس ٹائیکون ایلووچ کے وکیل نے عدالت میں اصرار کیا کہ گلک مین نے پولیس کو نیتن یاہو کے جوابات کی ابتدائی نقل کا حوالہ دیا تھا جسے بعد میں پوچھ گچھ کی ریکارڈنگ میں ٹرانسکرپٹ کو غلط پایا جانے کے بعد تبدیل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نمایاں طور پر مشتعل ہوئے اور غصے میں آ گئے، انہوں نے گلک مین کی مذمت کی - ان کا نام لیے بغیر - اسٹیٹ اٹارنی آفس کے ترجمان کے طور پر، نہ کہ صحافی کے طور پر۔
نیتن یاہو کو نوٹس دینے کے بعد دو مواقع پر کارروائی مختصر طور پر روک دی گئی جب کافی ضروری سمجھا گیا کہ سماعت کو کئی منٹ تک روک دیا جائے۔ دن کے اختتام پر وزیر اعظم نیتن یاہو نے ججوں کے ساتھ نجی طور پر بات کرنے کو کہا، حالانکہ اس درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دن بھر، نیتن یاہو نے فرد جرم میں لگائے گئے الزامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جیسا کہ انہوں نے اپنے خلاف قانونی کارروائی کے دوران مسلسل کیا ہے، اور اس بات کو دہرایا کہ وہ ایلووچ کے ساتھ کبھی بھی کسی معاہدے پر نہیں پہنچے تھے، اور کم از کم ایک ایسا معاملہ جس کو سمجھا جا سکتا ہے۔ رشوت لی. یہ کبھی نہیں ہوا۔
نیتن یاہو کے دفاعی وکیل حداد نے وزیر اعظم سے تفصیل سے پوچھا تھا کہ نیتن یاہو کی طرف سے ایلووچ اور ان کی اہلیہ کے لیے جو عشائیہ دیا گیا تھا ، استغاثہ نے فرد جرم میں اسے ان کے اور ایلووچ کے درمیان ایک اہم ملاقات کے طور پر بیان کیا ہے۔
فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں ہی دونوں افراد کے درمیان کوئڈ پرو کو معاہدہ ہوا تھا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے اس ملاقات کو "ایلووچ کو جاننے کے ایک موقع " کے طور پر دیکھا تھا، اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں نے ایک پرو کو کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا تھا، تو وزیر اعظم نے جواب دیا: "بالکل نہیں۔"
وزیر اعظم نے گواہی دی، "اس نے مجھ سے اپنے کاروبار کے بارے میں بات نہیں کی، مجھے ان کے بارے میں اشارہ نہیں کیا، مجھ سے کچھ نہیں پوچھا۔ اور اگر وہ کچھ مانگتا تو اسے ’نہیں‘ میں جواب ملتا۔
"بی بی کا دوست بننا اچھا نہیں ہے۔ اس سے کوئی فائدہ نہیں"، نیتن یاہو نے کہا۔
نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے "والہ" پر تبادلہ خیال کیا تھا، نیتن یاہو ن کے بقول انہوں نے ایلووچ کو بتایا کہ "دائیں بازو کے عوام کو ایک ایسا آؤٹ لیٹ فراہم کرنے کا ایک اقتصادی موقع ہے جو نیتن یاہو کے موقف کی عکاسی کرتا ہو"، لیکن انہوں نے کہا کہ یہ کبھی سامنے نہیں آیا اور یہ کہ نیوز سائٹ اپنی اصل پر قائم رہی، "بائیں بازو" ۔ اور نیتن یاہو کے ساتھ مخالفانہ رویہ پر۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایلووچ نے انہیں بتایا کہ آؤٹ لیٹ پر موجود عملے کی وجہ سے "والہ" کی سیاسی سمت کو تبدیل کرنا اتنا آسان نہیں تھا، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے جواب دیا، "لہذا لوگوں (اخبار کے سٹاف) کو تبدیل کرو۔"
وزیر اعظم نے یہ بھی گواہی دی کہ جب انہوں نے دیکھا کہ "والہ" اپنی سیاسی سمت تبدیل نہیں کر رہا ہے، تو انہوں نے 2013 میں ایلووچ کو خریدنے کے لیے ممکنہ خریداروں کی تلاش کی، حالانکہ اس وقت ایسا اقدام نہیں ہوا تھا۔
اپنے وکیل حداد کے سوال کے جواب میں نیتن یاہو نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیل میں انٹرنیٹ سیکٹر فراہم کرنے والے کے لیے ایڈریس اصلاحات بھی کیں جو ان کی حکومت نے 2013 کے انتخابات کے بعد اپنی حکومت کے دوران نافذ کی تھیں۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اصلاحات نے مارکیٹ کو مسابقت کے لیے کھول دیا تھااور جو کچھ ان کے بقول اس وقت بیزیک کی اجارہ داری تھی اس کو توڑ دیا تھا، کیونکہ یہ کمپنی اہم ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو کنٹرول کرتی تھی۔
"بیزق کے پاس کیبلز تھیں۔ ہمیں اس اجارہ داری کو کھولنے اور اس انفراسٹرکچر کو دوسری کمپنیوں کے لیے کھولنے کی ضرورت ہے،'' نیتن یاہو نے کہا۔
ان کے دفاعی وکیل امیت حداد کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ بیزیک کے خلاف اصلاحات کیسے "اس خیال کے ساتھ بیٹھی ہیں کہ آپ کا ایلوویچ کے ساتھ 'دینے اور لینے' کا تعلق ہے،" نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ان کی اصلاحات نے بیزیک کو "شدید نقصان" پہنچایا اور یہ "اس نظریہ سے بالکل متصادم ہے۔ یہ اسے منہدم کر دیتا ہے… الزام ختم ہو جاتا ہے، یہ دن کی طرح واضح ہے،” انہوں نے کہا، “یہ [ایک معاہدہ] کبھی نہیں ہوا اور یہ اس کا ثبوت ہے۔”
حداد نے نیتن یاہو سے "والہ" نیوز ویب سائٹ پر اصل کوریج کے بارے میں بھی سوال کیا، جس پر وزیر اعظم نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ وہ نیتن یاہو کی اور ان کے ایجنڈے کی مسلسل مخالف رہے تھے، بشمول 2012 کے عشائیے کے بعد، جیسے ہی جنوری 2013 کے انتخابات قریب آ رہے تھے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "یہ انتخابات کا موقع تھا، یہ بات ہے، کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں منتخب ہو جاؤں گا، یہ ایک 'افہام و تفہیم' کو نافذ کرنے کا وقت تھا۔"
"آپ ["والہ" کی کوریج کے ذریعے] دیکھ سکتے ہیں کہ وہ مجھ پر حملہ کر رہے تھے۔"
حداد نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ، اگر ان کا ایلووچ کے ساتھ "والہ" سے اچھی پریس کے لیے کوئی معاہدہ ہوا تھا، تو وہ اس تک کیوں نہیں پہنچے۔
"کیونکہ کوئی معاہدہ نہیں تھا، اور یہ پورا نظریہ منہدم ہو رہا ہے،" اس نے جواب دیا۔
نیتن یاہو کے وکیل حداد نے یہ بھی نوٹ کیا کہ نیتن یاہو نے 2013 میں "درجنوں" مواقع پر نیتن یاہو کے حامی فری شیٹ اسرائیل ہیوم کے آنجہانی مالک شیلڈن ایڈیلسن اور اس کے ایڈیٹر اموس ریجیو سے بات کی تھی لیکن اس سال صرف دو بار ایلووچ سے براہ راست بات کی تھی۔
یہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے ایلووچ سے بات کیوں نہیں کی، نیتن یاہو نے جواب دیا: "میرے پاس "والہ" کی طرف رجوع کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ یہ بنیادی طور پر شوکن کی طرح تھا،" (بائیں بازو کے ہاآریتز اخبار کے ناشر اموس شوکن کا حوالہ دیتے ہوئے)
"دوسروں سے، میں نے درخواستیں کیں، اور اس سے پورا فرق ظاہر ہوتا ہے۔ ایلووچ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ، کوئی معاہدہ نہیں تھا، یہ موجود نہیں تھا۔ ان کی طرف رجوع کرنے کی ایک وجہ تھی، "والہ" کے ساتھ۔ وہاں کچھ نہیں تھا۔
حداد نے نیتن یاہو سے سارہ نیتن یاہو اور ایلووچ کے دوست زیو روبینسٹائن کی شمولیت کے بارے میں بھی سوال کیا، جس پر فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ اس نے نیتن یاہو کی طرف سے "والہ" کے مالک اور اس کے سی ای او ایلان یشووا سے متعدد درخواستوں کے لیے ایک درمیانی ذریعہ کے طور پر کام کیا۔
"یہ پورا خیال کہ میں ایلووچ کے پاس جانے کے لیے روبنسٹین کے پاس گیا تھا، مضحکہ خیز ہے۔ وہ امریکہ میں رہتا تھا، یہ وقت کا سات گھنٹے کا فرق ہے جو انٹرنیٹ کی خبروں کی دنیا میں بہت بڑا ہے،" نیتن یاہو نے مزید کہا، "مجھے ایلووچ تک پہنچنے کے لیے روبن اسٹائن کی ضرورت نہیں تھی۔"
نیتن یاہو نے زور دے کر کہا کہ روبنسٹائن نے بڑی حد تک اپنی مرضی سے "والہ" کی خبروں کی کوریج کے حوالے سے درخواستیں کیں، حالانکہ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کی بیوی سارہ روبنسٹائن کے ساتھ رابطے میں تھی اور کچھ درخواستیں بھی کیں۔
جج موشے بار ایم کے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ روبن اسٹائن کی درخواستوں کے بارے میں حقیقی وقت میں جانتے تھے، نیتن یاہو نے کہا کہ "نہیں"، حالانکہ اس کے بعد وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گئے، اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ ان میں سے تھوڑی تعداد کے بارے میں جانتے ہوں گے جب وہ درخواستیں کی گئی تھیں۔
گواہی کے ہفتوں کا شیڈول
آنے والے ہفتوں میں، نیتن یاہو کو ہر سوموار، منگل اور بدھ کو گواہی دینا ہے، جس کے ساتھ دسمبر کے آخر تک عدالت کی سماعتین ہوں گی۔ عدالتی سیشن صبح 10 بجے شروع ہوں گے اور شام 4 بجےسماعت ختم ہوا کرے گی۔ ہر دن، دوپہر کے کھانے کا وققفہ بھی کیا جائے گا۔
صفائی کے وکلا کی جرح کی باری
نیتن یاہو کے دفاعی وکیل کئی دنوں کے دوران پہلے وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ایک بار جب دفاع اپنے سوالات ختم کر لیتا ہے، ریاستی اٹارنی کے دفتر سے استغاثہ کے وکلاء کو نیتن یاہو سے جرح کرنے کا موقع دیا جائے گا، جو ممکنہ طور پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ وزیر اعظم گواہ کے موقف پر ہوں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم کے دفاعی وکلاء نیتن یاہو کو دوبارہ مزید جرح کے لئے بلانے کے قابل ہو جائیں گے تاکہ وہ چاہیں تو جرح کے تحت ان کی گواہی کے پہلوؤں کو واضح کریں۔
غیر متوقع چھٹیوں کا امکان
عدالت نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم کی توجہ کے لیے ضروری معاملات سامنے آتے ہیں تو وہ اس بات پر غور کرے گی کہ انہیں اس تشویش کو دور کرنے کی اجازت دینے کے لیے چھٹی دی جائے یا نہیں۔
جاری جنگ کے درمیان اور مشرق وسطیٰ میں افراتفری کے عالم میں، نیتن یاہو کی گواہی کے دوران عدالتی کارروائی میں غیر معمولی تعداد میں رکاوٹوں کی توقع کرنا مناسب ہوگا۔
الزامات؛ کیس 1000, کیس 2000 اور کیس 4000
نیتن یاہو بدعنوانی کے تین مقدمات میں زیر سماعت ہیں۔ اسے کیس 1000 اور کیس 2000 میں دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی، اور رشوت ستانی کے الزامات کے ساتھ ساتھ کیس 4000 میں دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔
کیس 1000; رشوت کے عوض امریکی ویزا کے حصول میں مدد
کیس 1000 ان الزامات کے گرد گھومتا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کو ہالی ووڈ کے میڈیا موگول آرنن ملچن سے غیر قانونی طور پر کچھ NIS 700,000 مالیت کے مہنگے تحائف موصول ہوئے اور یہ کہ نیتن یاہو نے مفادات کے تصادم کے قوانین کی خلاف ورزی کی جب اس نے ملچن کو اپنے طویل مدتی امریکی رہائشی ویزا کی تجدید میں مدد فراہم کی۔نیتن یاہو نے یہ کام ٹیکس کے مسائل میں اس کی مدد کرنے کے لیے کیا۔
کیس 2000 کیا ہے؛ اخبار سے مثبت کوریج لینے کے لئے "معاہدہ"
کیس 2000 میں، وزیر اعظم نیتن یاہو پر دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے یدیوتھ اہاراونت اخبار کے ناشر آرنون (نونی) موزز کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے کی مبینہ کوشش کی، جس کے تحت یدیوتھ وزیر اعظم کو زیادہ مثبت میڈیا فراہم کرے گا۔
کیس 4000: والہ بیزیک کیس
کیس 4000، جسے Bezeq-Wala کیس بھی کہا جاتا ہے، یہ وزیراعظم کو درپیش سب سے سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے، جس میں ان پر ایسے ریگولیٹری فیصلوں کی اجازت دینے کا الزام ہے جس سے Bezeq ٹیلی کمیونیکیشن کے بڑے شیئر ہولڈر Elovitch کو کروڑوں شیکل کا مالی فائدہ پہنچا۔ بدلے میں، نیتن یاہو کو مبینہ طور پر "والہ" نیوز سائٹ سے سازگار میڈیا کوریج ملی، اس اخبار کی ملکیت ایلووچ کی تھی اور بیزق کے بیشتر شئیر بھی ایلووچ کے ہی تھے۔ نیتن یاہو نے بیزک کو فائدہ پہنچایا اور بدلے میں ایلووچ نے والہ اخبار سے نیتن یاہو کے خلاف جانے والے مواد کی بارش روکنے میں مدد کی۔
نیتن یاہو نے کرپشن کی تردید کی اور کہا کہ یہ الزامات پولیس اور ریاستی استغاثہ کی قیادت میں سیاسی بغاوت کے سبب لگے اور یہ من گھڑت تھے۔
گزشتہ رات ایک پریس کانفرنس میں، نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ پولیس کے تفتیش کاروں اور ریاستی استغاثہ کو "جرم کا پتہ نہیں چلا، اس لیے انہوں نے ایک جرم گھڑ لیا۔ وہ میرے اردگرد درجنوں لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں، ان کی زندگیاں برباد کرتے ہیں، انہیں دھمکیاں دے کر بھتہ لیتے ہیں تاکہ وہ جھوٹی گواہی دیں۔ تنہائی، نیند کی کمی۔ سب کچھ تاکہ وہ جھوٹی گواہی دیں۔"
"سب کچھ کیاجاتا ہے،" انہوں نے مزید کہا، "بی بی کو نیچے لانے کی کوشش میں۔" (بی بی نیتن یاہو کا نِک نیم ہے)
11:10 PM
December 12, 2024
09:04 PM
December 12, 2024
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امتحان کے نتائج
بابر شہزاد تُرک : پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کیلئے پراونشل مینجمٹ سروس افسران کا امتحان، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ایس کوٹہ کی 26 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں 13 صوبائی افسر کامیاب قرار پائے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق 26 اسامیوں کیلئے 40 پراونشل مینجمٹ سروس افسران نے اپلائی کیا، 19 امیدوار تحریری امتحان میں غیر حاضر رہے، 21 نے امتحان میں حصہ لیا۔ 2 پراونشل مینجمٹ سروس افسران کا رزلٹ روک لیا گیا ہے ۔
ایف پی ایس سی نے بتایا ہے کہ 13 پراونشل مینجمٹ سروس امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد بخش الیاس راجہ ہشام مظہر، کاشف منظور، خالد پرویز، خضر حیات، محمود الحسن، شبانہ کوثر، شاہد حسین، شاہ زیب شیخ، سید محمد علی، سید رضوان علی کامیاب قرار پائے۔ پراونشل مینجمٹ سروس کے افسران توقیر حیدر کاظمی اور زاہد کامیاب قرار پائے ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب پراونشل مینجمٹ سروس افسران کے انٹرویوز ہوں گے، انٹرویوز کے مرحلے کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرمواصلات و نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین سرمایہ کاری اور راہداری کو مزید وسعت دینے کے اہم مواقع موجود ہیں اور اس تناظر میں مشترکہ تاریخ، مذہب اور تہذیب دونوں ممالک کے تعلقات کو ترویج دینے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں اور حکومت اپنی شاہراہوں کو وسطی ایشیائی ممالک تک وسعت دینے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ ان ممالک کی پاکستانی معاشی مراکز تک رسائی بہتر ہوسکے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات بھی کر رہی ہے جس سے ملکی بندرگاہوں تک وسطی ایشیائی ممالک کی رسائی ممکن ہو سکے گی،غیر ملکی سرمایہ کاری کو سپورٹ کرنے کیلئے پاکستان بہتر سے بہتر روڈ انفراسٹرکچر کا خواہاں ہے اور موجودہ حالات میں پاکستان کی صنعتی مصنوعات وسط ایشیا ء کے ممالک کیلئے بہترین آپشن ہیں۔انہوں نے کہاصنعتی مصنوعات کے فروغ کیلئے پاکستان کو ملک کے اندر اور باہر ڈسپلے سنٹرز بنانے چاہیں جس سے ایک ہی چھت کے نیچے صنعتی مصنوعات ملکی اور غیر ملکی بزنس کمیونٹی کو دستیاب ہوں گی۔
قازقستان کے سفیریرزہان کستافن نے کہا کہ پاکستان سے بہترین تجارتی اور راہداری تعلقات قازقستان کے اپنے مفاد میں ہیں۔
08:51 PM
December 12, 2024
07:57 PM
December 12, 2024
پاور ڈویژن کی مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید
اویس کیانی : پاور ڈویژن نے مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید کردی۔
حکام کے مطابق مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جو کہ بے بنیاد ہیں۔ پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اگر مستقبل میں ایسی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت پاکستان اسے مصدقہ ذرائع سے عوام تک پہنچائے گی۔
صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر آئینی اعتراض کئے‘ تصحیح پارلیمان ہی کرےگی
ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں، ان اعتراضات میں فیٹف کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کے بیان پر عطا تارڑ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں، اعتراضات میں فیٹف کا ذکر ہے اور نہ کوئی تعلق ہے۔ صدر مملکت نے آئینی اعتراضات لگائے، تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کو فیٹف سے جوڑنا بے سروپا تخیّل اور خیال آرائی کے مترادف ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، بیان بازی، تنقید سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
07:52 PM
December 12, 2024
07:28 PM
December 12, 2024
مکسڈ مارشل آرٹس; پاکستانی داؤد جان نے سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
محمد حماد : مکسڈ مارشل آرٹس کھیل میں پاکستانی لڑکے داؤد جان نے سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔
داؤد جان نے 61.2 کلوگرام و کی کلاس میں پاکستان کے پہلے نیو ورلڈ نمبر 3 رینک ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ، داؤد جان نے ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس گاما کے زیر اہتمام ایونٹ انڈونشیا جاکارتہ میں منعقد ہوا ، ایونٹ میں 63 ممالک کے 600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کو یوتھ اور سینئر کیٹیگریز میں میدان میں اتارا۔ یوتھ کیٹیگری میں محمد ثاقب نے 52.2 کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتا۔ محمود کمال نے -93 کلوگرام اور +93 کلوگرام وزن کیٹیگریز میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
چیمپئن شپ میں بھارت کے 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جبکہ قازقستان اور یوکرین نے بالترتیب 40 اور 50 انٹریز کی تھی ۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں کوئٹہ، چمن، زیارت ، پشین، چاغی، قلعہ عبداللہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
07:15 PM
December 12, 2024
05:58 PM
December 12, 2024
لاہور؛ 11 ماہ کے دوران 1349 گاڑیاں چوری
سٹی 42 : شہر میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چرانے والے گروہ بھی متحرک، رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 34 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، جبکہ 11 ماہ کے دوارن مختلف علاقوں سے 1349 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 14 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ کینٹ ڈویژن سے 7، صدر ڈویژن سے 6 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، سٹی ڈویژن سے ایک، سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 3، 3 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں ۔ اس کے علاوہ کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 310 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 297 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 212 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ کینٹ ڈویژن سے 190، سول لائنز ڈویژن سے 182 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 158 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، رکشہ، پک اپ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔
لاہور ؛ 283 ٹریفک حادثات، 280 افراد زخمی
سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 280 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 101 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 179 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
05:50 PM
December 12, 2024
05:47 PM
December 12, 2024
اسلامک ایڈ کے ایک ارب روپے سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد
زاہد چوہدری: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا اکیڈمک بلاک اسلامک ایڈ یوکے کے تعاون سے بنایا جائے گا۔
یوسی ایچ ایس کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے اسلامک ایڈ یوکے ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر ساجد مقبول، چیئرمین اسلامک ایڈ یو کے محمودالحسن، چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس راؤف، سینڈیکیٹ و فیکلٹی ممبران اور نرسوں کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر ساجد مقبول اور محمودالحسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک بارے ماسٹر پلان پر بریفننگ بھی دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک میں چار کالجز نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ڈیجیٹل ہیلتھ اور سیمولیشن قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا، چلڈرن ہسپتال لاہور سالانہ پورے پاکستان سے آنے والے لاکھوں معصوم بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے پر اسلامک ایڈ یوکے کے شکر گزار ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی بنیاد رکھنے میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ خدمت انسانیت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو ضرور کامیاب کرتا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پر کام کر رہے ہیں۔ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔آج ہم سب یہاں ایک نیک مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کار خیر میں حصہ ڈالنے والوں کی کاوشوں کو قبول کرے۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا، چلڈرن ہسپتال لاہور کے ساتھ گزشتہ چار سال سے انتہائی خوبصورت پروفیشنل رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا، انتہائی اہم تقریب میں وزیر صحت و دیگر مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلامک ایڈ یوکے کا دکھی انسانیت کا سہارا بننے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
چیئرمین اسلامک ایڈ یوکے محمودالحسن نے اپنے عطیہ سے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے۔
پروفیسر ساجد مقبول نے اس موقع پر کہا، اللہ تعالیٰ انسان کو زندگی میں بھلائی کے ہزاروں مواقع فراہم کرتا ہے۔
جسٹس مندوخیل کا جسٹس منصور کو خط، تجاویز پر غور کی یقین دہانی
امانت گشکوری: جسٹس جمال خان مندوخیل کا جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط میں لکھا ہے کہ آپ نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کے نام تجویز کیے ہیں، آپ کو جوڈیشل کمیشن رولز منظور ہونے کے بعد نام دینے چاہئیں تاکہ بہتر تقرریاں ہوسکیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جو سپریم کورٹ کے سینئیر موسٹ جج ہیں جسٹس جمال مندوخیل کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کئی نکات کے ساتھ یہ بھی کہا کہ جوڈیشل کمیشن مین تو ایگزیکٹو کا پس منظر رکھنے والے ارکان کو عددی اکثریت حاصل ہے، غیر جج ارکان مل کر عدلیہ میں سیاسی تقرریاں کر سکتے ہیں۔ جسٹس منصور نے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے تقرر کے لئے کچھ نام بھی تجویز کئے تھے۔
جسٹس منصور کے خط کے جواب میں ،جسٹس جمال مندوخیل نے آج سامنے آنے والےاپنے خط میں لکھا، " 26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے. کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار دیا۔ چیف جسٹس نے رولز بنانے کیلئے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں۔"
جسٹس مندوخیل نے جوابی خط میں لکھا، "آپ کی تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں۔ مجوزہ ڈرافٹ میں آپ کے خط سے پہلے ہی آپ سے شیئر کر چکا ہوں."
جسٹس جمال مندوخیل نے لکھا، " آپ نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کے نام تجویز کیے ہیں، آپ کو جوڈیشل کمیشن رولز منظور ہونے کے بعد نام دینے چاہئیں تاکہ بہتر تقرریاں ہوسکیں. آپ کی تجاویز پہلے بھی زیر غور لائے اور کل کے خط والی بھی دیکھیں گے. آئندہ بھی آپ اپنی تجاویز رولز کمیٹی کو دے سکتے ہیں."
جسٹس جمال مندوخیل نے لکھا، " 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں بھی آپ نے بات کی، ترمیم سے متعلق جواب نہیں دوں گا کیوں کہ اس کیخلاف درخواستیں زیر التوا ہیں."
جسٹس منصور کا 12 دسمبر کا خط
سپریم کورٹ کے سینئیر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیئرمین رولز کمیٹی جسٹس جمال خان مندو خیل کو 12 دسمبر کو خط لکھا جو میڈیا کو بھی لیک ہو گیا، اس خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ پاکستان کی آئینی عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق رولز تشکیل دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ججز کی تقرری کیلئے رولز کی تشکیل عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ناگزیر ہے، آئین کا آرٹیکل 175 اے جوڈیشل کمیشن کو رولز تشکیل دینے کا اختیار دیتا ہے جن میں ججز تقرری کیلئے رولز بنانا بھی شامل ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ رولز کے بغیر ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے تمام اقدامات غیر آئینی ہوں گے، عدلیہ کو پاکستان میں ہمیشہ سے ججز کی تقرری کا اختیار رہا ہے تاہم 26 ویں آئینی ترمیم نے ججز تقرری سے متعلق اختیارات کے توازن کو بگاڑ دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینیئر جج کا مزید کہنا تھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم نے جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹو کو اکثریت فراہم کردی ہے، جوڈیشل کمیشن کی اس تشکیل نو سے عدلیہ میں سیاسی تعیناتیوں کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
شفاف رولز کے بغیر تعیناتیوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہو گا، عدلیہ کی آزادی بھی متاثر ہوگی، ججز کی تعیناتیاں مضبوط استدلال کی بنیاد پر ہونی چاہیئں، نہ کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر۔
جسٹس منسور نے لکھا، ہمیں ججوں کے تقرر کیلئے سوچ بچار کے بعد رولز تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ایسے رولز بنائے جائیں جو عدلیہ کی آزادی اور میرٹ کی بنیاد پر ججز کی تقرریاں یقینی بنا سکیں، رولز تشکیل دینے والی کمیٹی سے کہتا ہوں کہ ایسے ججز کی تعیناتی یقینی بنائیں جو قانون کی حکمرانی کی پاسداری کریں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں ججز تقرری رولز سے متعلق اپنی تجاویز بھی شامل کیں۔ آج جسٹس مندوخیل نے اپنے خط میں حوالہ دیا کہ رولز تو جسٹس منصور کا خط موصول ہونے سے پہلے ہی بن چکے تھے اور انہوں نے اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا تھا کہ رولز ڈرافٹ ہو چکے ہیں۔ رولز بنانے کے لئے جوڈیشل کمیشن نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے دو اجلاس ہو چکے ہیں، اس کمیٹی کے رولز کا درافٹ جسٹس مندوخیل نے بتایا کہ وہ شئیر کر چکے ہیں۔ جسٹس مندوخیل نے اپنے خط میں یہ یقین دلایا کہ جسٹس منصور کی رولز سے متعلق تجاویز کو جوڈیشل کمیشن مین رولز کی منظوری کے لئے پیش کئے جانے کے وقت زیر غور لایا جائے گا۔
05:44 PM
December 12, 2024
05:43 PM
December 12, 2024
پانی کی ایک بوتل 27 لاکھ روپے کی، پانی میں ایسا کیا ہے؟
ویب ڈیسک: ایک جاپانی کمپنی 1 لیٹر کی پانی کی بوتل 10 ہزار ڈالرز میں فروخت کر رہی ہے جو پاکستانی روپے میں 27 لاکھ سے زائد رقم بن جاتی ہے۔
پانی بنیادی انسانی ضروریات میں سے ایک ہے لہذا اس کی مارکیٹنگ اور اسے لگژری پراڈکٹ کے طور پر فروخت کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ثابت کر دیا کہ یہ کامیابی سے کیا جا سکتا ہے۔
Fillico Jewelry Water ایک جاپانی کمپنی ہے جو دنیا میں سب سے مہنگے بوتل والے پانی فروخت کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس کی لمیٹڈ ایڈیشن والی پانی کی بوتلیں 10,000 ڈالرز تک فروخت ہوتی ہیں۔فیلیکو واٹر کو 2005 میں ایک مکمل لگژری واٹر برانڈ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اگرچہ کمپنی پانی جاپان کے کوبے خطے میں موجود زیر زمین پانی کے ذخائر سے حاصل کرتی ہے۔ لیکن کمپنی نے پیکیجنگ کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ دی ہے جسے پھر آرٹ کے طور پر مارکیٹ کیا گیا۔
یہ بوتل کا آرٹ ہی تھا جس نے کمپنی کو پانی بیچنے میں کامیاب کیا اور آج فیلیکو جیولری واٹر دنیا میں انتہائی پرتعیش بوتل بند واٹر برانڈز میں سے ایک ہے، جس کی قیمتیں 1,000 ڈالرز فی لیٹر سے 10،000 ڈالر فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہیں۔
نئے ایس اوپیز ؛ پرانا ریکارڈ ضبط، گاڑی مالکان کیلئے خبر
ویب ڈیسک : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے موٹڑ وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس میں بارکوڈز سمیت جدید حفاظتی اقدامات ہوں گے، یہ اقدامات گاڑیوں کی فٹنس بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
کراچی میں نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس متعارف کروانے اور ایم وی آئئز کے نئے ایس اوپیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا، جعلی سرٹیفکیٹس کو روکنا، حکومتی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ایم وی آئی ونگز میں محفوظ تمام پرانا ریکارڈ ضبط کرلیا جائے گا، ایپلی کیشن کا استعمال کرکے فٹنس سرٹیفکٹس کا مرکزی ڈیٹا بیس رکھا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نئے نظام پر تعمیل یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اور ایس ایس پیز سے مدد لی جائے گی، ہائی وے اور موٹروے پولیس سے بھی مدد لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد افسران کی طرف سے باقاعدہ اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے انسپکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
05:42 PM
December 12, 2024
05:35 PM
December 12, 2024
پشاور میں راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی
ویب ڈیسک:آنجہانی فلمسٹار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی۔
پشاور میں کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کپور ہاؤس میں راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکریٹری شکیل وحیداللہ نے راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔
کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ راج کپور کی سالگرہ منانے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ ہماری تنظیم کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی تاریخ اور ہیریٹیج کے بچاؤ اور عوام میں آگاہی کےلیے کوئی نہ کوئی سرگرمی ہوتی رہے۔
یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور بھی معروف اداکار تھے۔ لیجنڈری اداکار 1932 کو پشاور سے بمبئی (ممبئی) منتقل ہوئے۔
راج کپور کی عمر تقریباً 10 سال تھی جب انھیں اپنی زندگی کی پہلی فلم ’’انقلاب‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ 1947 میں راج کپور نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں نیل کمل، جیل یاترا اور دلی کی رانی شامل ہیں۔
اداکاری کے میدان میں قدم جمانے کے بعد راج کپور نے فلم پروڈکشن اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھے اور 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ بنائی، جس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وہ خود تھے، اور اس فلم میں انھوں نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
1949 راج کپور کی زندگی کا خوش قسمت سال ثابت ہوا، اس سال راج کپور کی فلم ’’برسات‘‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی راج کپور ہی تھے اور اس میں بھی انھوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیے تھے۔ فلم میں راج کپور کے ساتھ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
1990 میں راج کپور کے بیٹے رشی کپور اور رندھیر کپور جب فلم ’’حنا‘‘ بنا رہے تھے تو دونوں بھائی پشاور آئے تھے اور اپنی حویلی بھی گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رشی کپور پاکستان سے واپسی پر اپنے ساتھ گھر کی مٹی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
11:01 AM
15 Dec, 2024
11:01 AM
15 Dec, 2024
10:54 AM
15 Dec, 2024
10:50 AM
15 Dec, 2024
10:46 AM
15 Dec, 2024
10:34 AM
15 Dec, 2024
10:25 AM
15 Dec, 2024
10:20 AM
15 Dec, 2024
10:12 AM
15 Dec, 2024
10:11 AM
15 Dec, 2024
10:06 AM
15 Dec, 2024
10:04 AM
15 Dec, 2024
10:00 AM
15 Dec, 2024
09:57 AM
15 Dec, 2024
09:55 AM
15 Dec, 2024
09:48 AM
15 Dec, 2024
09:46 AM
15 Dec, 2024
09:46 AM
15 Dec, 2024
09:43 AM
15 Dec, 2024
09:37 AM
15 Dec, 2024
09:23 AM
15 Dec, 2024
09:17 AM
15 Dec, 2024
09:06 AM
15 Dec, 2024
09:01 AM
15 Dec, 2024
08:57 AM
15 Dec, 2024
08:51 AM
15 Dec, 2024
08:44 AM
15 Dec, 2024
08:39 AM
15 Dec, 2024
08:36 AM
15 Dec, 2024
02:45 AM
15 Dec, 2024
01:42 AM
15 Dec, 2024
01:34 AM
15 Dec, 2024
01:19 AM
15 Dec, 2024
12:45 AM
15 Dec, 2024
12:16 AM
15 Dec, 2024
11:47 PM
14 Dec, 2024
11:10 PM
14 Dec, 2024
09:04 PM
14 Dec, 2024
08:51 PM
14 Dec, 2024
07:57 PM
14 Dec, 2024
07:52 PM
14 Dec, 2024
07:28 PM
14 Dec, 2024
07:15 PM
14 Dec, 2024
05:58 PM
14 Dec, 2024
05:50 PM
14 Dec, 2024
05:47 PM
14 Dec, 2024
05:44 PM
14 Dec, 2024
05:43 PM
14 Dec, 2024
05:42 PM
14 Dec, 2024
05:35 PM
14 Dec, 2024