پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا،آصف زرداری،ووٹ کے لئے باہر نکلیں،بلاول

 پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا،آصف زرداری،ووٹ کے لئے باہر نکلیں،بلاول
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں گورنمنٹ بوائز سکول ایل بی او ڈی کالونی سکول میں ووٹ ڈالا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری این اے 207 نواب شاہ سے امیدوار ہیں۔

نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی، پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا  کہ پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو کے مچھی مارکیٹ محلہ میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھری میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے درخواست ہے کہ ووٹ کے لئے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کرے، الیکشن کے روز نیٹ ورک بند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور جمہوریت کے لہٰذا سے موبائل سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہیے، میرا مینڈیٹ کسی کو بھی نہیں جا سکتا کوئی کتنی بھی کیوں نہ کوشش کرے۔