سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی۔

 ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئیں۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،ترجمان نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ چلے یا بند ہو جائے لیکن الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا،الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور دیگر وجوہات پر بعض جگہ نتیجے میں تاخیر ہوسکتی ہے مگر ردوبدل نہیں ہوسکتی۔حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے،پریزائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے۔ بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بننے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر چپساں کرکے اسکی تصویر کھینچ کر آر اوز کو بھیجیں گے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ وہ تصویر موبائل کے اندر لاک ہوگی جس پر ٹائم اور لوکیشن ہوگی، انٹرنیٹ نہ ہوا تو پریزائیڈنگ افسران فارم 45 ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer