مسلم لیگ ن سو نشستیں نہیں جیتے گی، ہمارا  ہدف حکومت بناناہے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Interview, New Government possibilities, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کا ہدف یہ ہے کہ الیکشن کے بعد حکومت وہ بنائیں، ن لیگ کسی صورت میں سو نشستیں نہیں جیتے گی۔

میڈیا آؤٹ لیٹ کے نمائندوں سے  بات چیت کرتے ہوئے بلاول نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت میں کوئی سیاسی کارکن قیدی نہیں ہوگا، لیکن بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو سزا ہو چکی ہے وہ عدالت سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے مجھے  کوئی اختلاف نہیں، اس کونسل میں فوجی قیادت تو ہے مگر اس کے ذریعے پہلی بار صوبائی حکومتوں کو بھی مشاورت میں شریک کیا جانے لگاہے جو اچھی بات ہے۔

 
بلاول بھٹو نت کہا  کہ نجکاری کی کوشش پرویز مشرف سے  لیکر موجودہ نگران حکومت تک سب نے کی، مگر کامیاب نہیں ہوئی ، نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تجربہ سندھ میں کامیاب رہا ہے۔

بلاول نے کہا کہ  جیسے سندھ میں سیلاب متاثرین کو بیس لاکھ گھر بنا کر دییئے ہیں، ویسے ہی پورے ملک میں غریبوں کیلئے تیس لاکھ گھر بنائیں گے اور ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیں گے۔

بلاول بھٹو نے  ایک روز پہلے سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ایک ٹویٹ پوسٹ کے حوالہ سے سوالات کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ پنجاب سے آگے ہے، پاشا نے اپنی کتاب میں پچاسی انڈیکیٹرز کا ذکر کرکے سندھ اور پنجاب کا موازنہ کیا اور بتایا کہ سندھ پنجاب سے آگے ہے۔

چیئرمین بلاول کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر احتجاج سے نگران حکومت نے درست طور پر نہیں نمٹا وہ لاپتا افراد کے معاملے پر قانون سازی کریں گے۔

انتخابی نتائج پہلے سے طے نہیں ہیں، یہ تاثر ایک جماعت دینا چاہتی ہے

ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کو  دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت وزارت عظمٰی کے عہدے کیلئے 8 فروری کا انتظار کرنےکو بھی تیار نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ اگر انتخابی نتائج پہلے سے طےشدہ ہوتے تو میں اتنی محنت نہ کرتا، یہاں ایک جماعت یہ تاثر دینےکی کوشش کر رہی ہےکہ ان کا قائد وزیراعظم بن چکا ہے، مجھے پاکستان کےلوگوں پربھروسہ ہے، مجھے یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی توقع سے زیادہ نتائج دےگی۔

دوسری جانب  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن سے ایک روز قبل گاڑی لیکر لاڑکانہ سے اپنے حلقے این اے 194 دورے پر نکل پڑے۔

  بلاول بھٹو زرداری خود گاڑی چلاتے ہوئے لاڑکانہ میں اپنے حلقے کے مختلف علاقوں میں گئے، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر گاڑی روک کر نوجوانوں اور بچوں سے ہاتھ ملائے اور خیریت دریافت کی۔

بلاول بھٹو کے اس اچانک دورے کے موقع پر بچوں نے بلاول کے ساتھ تصایر بھی بنوائی۔