سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے میں درجنوں مزیدپراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔ آئندہ چند روز میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام بھی شروع کر دیں گے۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مین میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے مسحن نقوی نے بتایا کہپی آئی سی کا سوفیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔پی آئی سی کا دوسرا اورتیسر افلور شہریوں کیلئے کھول دیاگیا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈایاگناسٹک سینٹر کھول دیاہے تاکہ ریونیو جنریٹ ہو۔
محسن نقوی نے بتایا کہ گنگارام ہسپتال میں 20پرائیویٹ کمرے اورپی آئی سی میں 34کمرے بنا دیئے ہیں تاکہ ان کمروں سے ان دونوں ہسپتالوں کے لئےریونیو جنریٹ ہو۔ہسپتال میں ڈایاگناسٹک سینٹر اورپرائیویٹ رومز ہسپتال کو خود کفیل کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔پی آئی سی میں انتظار گاہ بھی بنا دی گئی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے ساتھ کام کرنے والے سرکاری افسران کو ان کی محنت پر خراج تحسین پیش کرنے کی روایت جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی کی تعمیر نو کی کی جلد از جلد تکمیل کیلئے کمشنر لاہور،سیکرٹری ہیلتھ اورسیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بھی دن رات محنت کی ہے۔ پی آئی سی میں دو سے تین ہفتوں میں ڈایاگناسٹک سینٹر کو بنا کر اس کا افتتاح کرنا ایک ناممکن ٹاسک تھا جو مکمل کیاگیاہے۔