سینکڑوں غیر  ذمہ دار  ملازم الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر، تمام کے وارنٹ گرفتاری نکل گئے

election duty evaders, suspended, arrest warrants. city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے مزید سینکڑوں ملازموں کی شامت آ گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ھکم پر ان تمام ملازموں کو نوکریوں سے معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری نکال دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن نے غیر ذمہ دار ملازموں کی جگہ پر فوری طور پر نئے اہلکاروں کو مقرر کر دیا ہے۔

کراچی میں 114 غیر ذمہ دار نافرمان ملازموں کے وارنٹ گرفتاری

کراچی میں کراچی ایسٹ میں 114 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ ان ملازموں نے الیکشن ڈیوٹی میں شرکت نہین کی۔ یہ مسلسل غیر حاضر ہیں۔  ریٹرننگ افسر  کی جانب سے ان تمام ملازموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اور ان کے متعلقہ محکمہ کو انہیں فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 
ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ نے ان ملازموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ رات بھر کراچی پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ایسٹ میں 114 افسران مستقل غیرحاضر ملزمان میں صوبائی اور قومی حلقوں کے پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کیا گیاعملہ شامل ہے۔ ان ملازموں کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر پولنگ مٹیریل وصول نہیں کیا گیا ۔ ان کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا اور  پورے نظام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق یہ حرکت قابل تزیر ہے۔ پولنگ مٹیریل وصولی نا ہونے سے انتخابی عمل میں خلل پڑسکتا ہے۔ہر صورت میں غیرحاضر عملے کو گرفتار کیا جائے گا۔
ملزمان میں کراچی یونیورسٹی کے لیکچرر انجینئر اور سینئر افسران ،اسکول، کالج کے  سینئیراساتذہ آڈیٹر اور ایس بی سی اے افسران شامل ہیں۔ ان میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران بھی شامل ہیں۔

دادو میں 200 نافرمان غیر ذمہ دار ملازموں کے وارنٹ گرفتاری

دادو میں الیکشن ڈیوٹی سے غائب 200 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

ڈی آر او  دادو  فیاض راہوجو کے مطابق الیکشن ڈیوٹی سے 200 سرکاری ملازمین غائب ہو گئے۔  الیکشن ڈیوٹی سے غائب  ملازمین میں پریزائیڈنگ افسر، اسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور  دیگر ڈیوٹیوں پر مامور کئے گئے افسر شامل ہیں۔  ڈیوٹی سے غائب 200 سرکاری ملازمین کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے  ہیں۔

ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر دادو  فیاض راجوہو نے بتایا  کہ اب تک  10 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر غائب سرکاری ملازمین کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی جا رہی ہے، ہنگامی بنیادوں پر 200 غائب شدہ سرکاری ملازمین کی جگہ متبادل الیکشن عملے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔