پالک کے حیران کن فوائد

spinach,benefits,City42
کیپشن: spinach
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پالک کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جودنیاکے ہر خطے میں آسانی سے دستیاب ہے۔ قدرت کے اس تحفے میں بے شمار غذائی اجزاءموجود ہیں۔۔ اس میں وٹامن کے وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی2اور وٹامن بی موجود ہے۔

سُپرفوڈز میں سرفہرست شمار کیے جانے والے پالک کو تیار کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ آپ اسے پکا کر یا کچا بھی کھا سکتے ہیں۔ اس میں بہت سارے وٹامنز اور معدنیات موجود ہیں جو کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ کم کرنے اور دیگر متعدد فوائد فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پالک کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پالک میں وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو خطرناک جراثیم کو جسم سے دور رکھتا ہے۔اس کی وجہ سے موسمی بیماری یا بیکٹیریل انفیکشن  لگنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور کسی کو اچانک بیمار ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔

پالک میں دو اجزاء MGDG اورSQDG پائے جاتے ہیں، جو کینسر کی افزائش کو کم کرسکتے ہیں۔ ایک مطالعے میں ان مرکبات نےایک خاتون میں نہ صرف ٹیومر کی رفتارسست کرنے میں مدد کی بلکہ ٹیومر کے سائز کو بھی کم کیا۔ کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ پالک کے استعمال سےپروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ 

ہری سبزیوں ، خاص طور پر پالک میں کسی بھی دوسری سبزی کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ پکی ہوئی ایک کپ پالک41کیلوری پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ اس میں وٹامن ’اے‘ اور ’کے‘ کی غیر معمولی مقدار بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پالک انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر درکار اجزاء کی ضرورت کچھ اس طرح پوری کرتی ہے۔

 پالک میں ناقابل استعمال ریشہ یعنی فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے، جو آپ کی صحت کو کئی طریقوں سے بہتر کرسکتاہے۔ اس سے اجابت (اسٹول) آرام سے ہوتی ہےاور قبض کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔پالک میں کیروٹینائڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ، جسے آپ کا جسم وٹامن اے میں بدل سکتا ہے۔وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے، جو جِلد کی صحت اور قوت مدافعت کو فروغ دیتا ہے۔

 وٹامن K1خون جمنے کے لیے ضروری ہے۔ خاص طور پر ، پالک کا ایک پتاآپ کی روزانہ کی نصف ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ فولک ایسڈ کو فولیٹ یا وٹامن بی 9کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے اور عام خلیوں کے افعال اورپٹھوں کی افزائش میں بھی معاون ہے ۔ پالک آئرن جیسے ضروری معدنی عنصر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آئرن ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے ، جو آپ کے جسم کےٹشوز یاعضلات میں آکسیجن پہنچاتا ہے۔

٭ کیلشیم ہڈیوں کی صحت، اعصابی نظام، دل اور پٹھوں کےاہم سگنلنگ مالیکیول کے لیے ضروری ہے۔

پالک میں موجود کیلشیم آپ کی ہڈیوں کو چوٹ کے خلاف لڑنے کے لئے مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، فولک ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے خلاف لڑتے ہیں۔ پالک خون میں پروٹین کی نقصان دہ سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا اور ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب سے بچا سکتا ہے۔ پالک میں موجود لیوٹین (Lutein) ایک خاص جزو ہے، جو موتیا اور نظر خراب کرنے والے عومل کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ موتیا زائد العمر افراد میں بصارت سے محرومی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔