پاکستان سپر لیگ8 کی ٹرافی کی رونمائی کب اور کہاں ہو گی ؟ اہم خبر آگئی

PSL 8
کیپشن: PSL 8
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 8  کی چمچماتی ٹرافی سے کل لاہورمیں پردہ اٹھایا جائے گا،نجم سیٹھی شالا مارباغ میں رونمائی کریں گے، پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم کو نئے ڈیزائن والی ٹرافی ملے گی۔

پی ایس ایل 8 کے لیے نئی دیدہ زیب ٹرافی کے سٹار کو 24 قیراط سونے سے تیارکیاگیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ٹرافی کی رونمائی سربراہ پی سی بی  نجم سیٹھی کریں گے۔ تقریب میں 6 کپتان بھی شریک ہوں گے۔سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔

پی ایس ایل  ایٹ کی افتتاحی تقریب13فروری کو ہوگی۔جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا کمنٹری پینل میں رمیز راجہ شامل نہیں ہیں۔ سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس، ڈینی موریسن کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ عروج ممتاز، بازید خان،ثنا میر بھی کمنٹری  کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

میچ آفیشلز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے3 ارکان علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کے ساتھ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا شامل ہیں۔محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید  فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔پی سی بی نے 34 میچوں کے ٹورنامنٹ کے لیے 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز کے پینل کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔