ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

chicken
کیپشن: chicken
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : رسد میں کمی، برائلر چکن کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ،مرغی کا گوشت 9 روپے مہنگا ہوگیا.
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ مرغی 6 روپے اضافے کے بعد 374 روپے کی ہوگئی ہے۔ جبکہ مرغی کا گوشت 9 روپے اضافے کے بعد 561 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق فارمی انڈوں کی قیمت 280 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے مرغی کی قیمت میں اضافے کے باعث اب وہ مرغی بھی نہیں کھا سکتے۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے جب تک رسد میں بہتری نہیں آئے گی اس وقت تک قیمت کم نہیں ہوسکتی۔