قیصر کھوکھر:ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کا تبادلہ، حکومت پنجاب نے سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی جی اینٹی کرپشن تعینات کر دیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سہیل ظفر چٹھہ گریڈ انیس کے افسر ہیں، جنہیں گریڈ بیس کی سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ پولیس سروس کے 30 ویں کامن کے افسر ہیں۔
وہ اس سے قبل بھی پنجاب میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ سہیل ظفر چٹھہ فیلڈ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔