گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا بڑا اعلان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا بڑا اعلان
کیپشن: Baleegh Ur Rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے میثاق معیشت پر اتفاق رائے بہت ضروری ہے، سیاسی استحکام تک معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا۔

 پاکستان کیمیکل ایکسپو 2023 کی افتتاحی تقریب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک معاشی کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور کئی دیگر مسائل کا شکار ہے، دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کےلئے دینی اور اثری تعلیم دونوں ضروری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے لئے کیمیکل انڈسٹری کے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، یہ نمائش ملکی کیمیکل انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے دینی مدارس میں دین کسیاتھ دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم دی جائے۔ انہوں نے جامع الدعوۃ مرید کے کو جدید کمپیوٹر لیب اور ٹیوٹا کے تعاون سے جدید ٹیکنکل تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا۔ پرنسپل عبداللہ قاسم نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ جامعہ الدعوۃ مریدکے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر